سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی کے لیے مخصوص نشستیں الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس کل منعقد ہوگا۔ اجلاس میں عدالتی حکم کی روشنی میں عمل درآمد کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جائے گا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی صدارت میں یہ اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا، جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن، الیکشنز اور لیگل ونگز کے سربراہان چیف الیکشن کمشنر کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر بریفنگ دیں گے۔ یہ اجلاس کل سہ پہر تین بجے ہوگا جس میں پی ٹی آئی کو خصوصی نشستیں دینے سے متعلق اہم قانونی نکات کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس کا مقصد عدالتی حکم پر مکمل اور صحیح عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے تاکہ الیکشن کے عمل میں شفافیت اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھا جا سکے۔
اسلام آباد: اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور اور چینی سفیر کی الگ الگ ملاقاتیں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ…
کراچی: گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر کی مبینہ فائرنگ، بیوی جاں بحق کراچی کے علاقے سلطان آباد میں گھریلو لڑائی…
پیٹرولیم لیوی کی ریکارڈ وصولی، قومی خزانے میں 1567 ارب 45 کروڑ روپے جمع مالی سال 2025-26 میں پیٹرولیم لیوی…
نئی تحقیق: بظاہر بھولی ہوئی یادیں دماغ سے مکمل طور پر ختم نہیں ہوتیں ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا…
برطانیہ نے وزن کم کرنے اور ٹائپ 2 ذیابیطس کے لیے نئی روزانہ گولی کی منظوری دے دی برطانیہ وزن…
نئی تحقیق: چند منٹ کی شدید ورزش بھی جسم میں نمایاں حیاتیاتی تبدیلیاں لاتی ہے ایک نئی تحقیق میں انکشاف…