معیشت کیلئے اچھی خبر،شہباز شریف کے دورۂ آذربائیجان کے مثبت نتائج آنا شروع
اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے نومبر میں آذربائیجان کے دورے کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو 100 ملین ڈالر سے بڑھا کر 2 ارب ڈالر کرنے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔
پاکستان اور آذربائیجان نے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے 15 معاہدے اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔ ان معاہدوں میں تجارت، سیاحت، معدنیات، سائنس و ٹیکنالوجی، قانون و انصاف، اور ثقافتی تبادلے کے پروگرام شامل ہیں۔
یہ معاہدے رواں برس نومبر میں وزیر اعظم پاکستان کے دورہ آذربائیجان کے دوران طے پائے۔ ان معاہدوں کی تکمیل میں اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) نے اہم کردار ادا کیا اور مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کیا۔ یہ معاہدے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے آئندہ دورۂ پاکستان کے دوران رسمی طور پر طے کیے جائیں گے۔
دونوں ممالک کے درمیان پیٹرولیم اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے بھی دلچسپی پائی جاتی ہے، جو باہمی تجارت کو مزید مستحکم کرے گی۔ ان معاہدوں سے پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم پیش رفت ہو گی اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور بھائی چارے کو فروغ ملے گا۔
یہ معاہدے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان قریبی تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے اور مختلف شعبوں میں مشترکہ مفادات کے تحت تعاون کو فروغ دیں گے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…
مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…
لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں نے پاک افغان سرحد…
این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…