حکومت نے 8.5 ہزار ارب روپے قرضہ لینے کا منصوبہ تیار
حکومت نے 8.5 ہزار ارب روپے قرضہ لینے کا منصوبہ تیار
وفاقی حکومت نے مالی سال 2024-25 کے دوران مختلف مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ملکی اور غیر ملکی ذرائع سے تقریباً 8.5 ہزار ارب روپے کے قرضے لینے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ یہ رقم قرضوں اور ان پر سود کی ادائیگیوں سمیت دیگر مالی ذمہ داریوں کے لیے استعمال کی جائے گی۔
وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق اس مالی سال کے دوران 1039 ارب روپے بیرونی قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے مختص کیے جائیں گے، جبکہ 8736 ارب روپے مقامی قرضوں پر خرچ ہوں گے۔ حکومت کا منصوبہ ہے کہ 92 فیصد قرضے مقامی ذرائع سے اور باقی 8 فیصد بیرونی ذرائع سے حاصل کیے جائیں گے۔
مقامی ذرائع سے قرضے حاصل کرنے کے لیے حکومت پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز اور اجارہ سکوک جیسے مالیاتی آلات جاری کرے گی۔ اس مالی سال کے دوران تین ماہ، چھ ماہ اور بارہ ماہ کے قلیل المدتی ٹی بلز کا اجرا نہیں کیا جائے گا، اور حکومت مرکزی بینک سے بھی کوئی قرض نہیں لے گی۔
علاوہ ازیں، حکومت کلائمٹ اینڈ ڈیزاسٹر ریزیلینس پروگرام کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) سے 40 کروڑ ڈالر اور وومن انکلوسیو فنانس پروگرام کے تحت 10 کروڑ ڈالر کا قرض لے گی۔ اسی طرح، ڈومیسٹک ریسورس موبلائزیشن پروگرام کے تحت 30 کروڑ ڈالر کا قرض حاصل کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ، حکومت عالمی مارکیٹ میں گرین بانڈز اور چائنیز مارکیٹ میں پانڈا بانڈز جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جس کے تحت چائنیز مارکیٹ میں 30 کروڑ ڈالر کے بانڈز جاری کیے جائیں گے۔ مزید برآں، رواں مالی سال کے دوران 1.2 ارب ڈالر کا کمرشل قرض بھی لیا جائے گا۔
حکومت کے اس جامع منصوبے کا مقصد ملکی اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے قرض حاصل کرکے بجٹ خسارے کو پورا کرنا ہے، جبکہ مقامی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنا بھی شامل ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…
مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…
لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں نے پاک افغان سرحد…
این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…