ایران میں پاکستانی زائرین کی بس حادثے کا شکار، 32 جاں بحق
ایران میں پاکستانی زائرین کی بس حادثے کا شکار، 32 جاں بحق
لاڑکانہ: لاڑکانہ سے مقدس مقامات کی زیارت کے لیے جانے والے زائرین کی بس ایران میں ایک حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 32 افراد جاں بحق ہوگئے۔
سید اطہر شاہ شمسی کی قیادت میں قافلہ دو بسوں اور 110 زائرین پر مشتمل تھا۔ زائرین کی ایک بس ایران کے شہر یزد پہنچی، جہاں بس کے بریک مبینہ طور پر ناکام ہو گئے۔
اس حادثے میں 32 زائرین کی موت واقع ہو چکی ہے اور اطلاعات کے مطابق 30 زائرین شدید زخمی ہیں۔
ذرائع کے مطابق، بس میں سوار بیشتر زائرین کا تعلق لاڑکانہ سے تھا۔
زائرین کی دوسری بس اس وقت گوادر اور ایران کی سرحدی پٹی کے قریب رمدان کے علاقے میں موجود ہے، جو کہ یزد میں حادثے کا شکار ہونے والی بدقسمت بس سے چند گھنٹوں کی مسافت پر ہے۔
عام طور پر کتوں کو وفاداری کی علامت سمجھا جاتا ہے، لیکن جنوبی امریکی ملک بولیویا میں ایک مرغے…
لاہور میں انسولین کے بعد انفلوئنزا (فلو) سے بچاؤ کی ویکسین بھی مارکیٹ سے غائب ہوگئی، جبکہ دستیاب ویکسین…
کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کی سب سے طویل ٹرین کس ملک سے تعلق رکھتی ہے؟ جنوبی افریقا…
ایپل نے رواں سال اسٹینڈرڈ آئی فون 18 اور آئی فون ایئر 2 متعارف نہیں کرائے، تاہم نئی لیک…
ملتان: 15 سالہ وسیم عباس کی کار سے کچلے جانے کے بعد غیر رجسٹرڈ یتیم خانے کے خلاف کارروائی ملتان…
کراچی: ایچ آئی وی سے متاثرہ 157 بچوں کی ماؤں کو ماہانہ 40 ہزار روپے امداد دینے کا عمل شروع…