فائل فوٹو
لاہور، کراچی:پاکستان نے 2024 کو تلخ و شیریں یادوں کے ساتھ رخصت کرتے ہوئے 2025 کا شاندار استقبال کیا، جہاں امیدیں اور عزم نئی منزلوں کی طرف بڑھنے کے عکاس ہیں۔
رات 12 بجتے ہی ملک بھر کے مختلف شہروں میں رنگا رنگ آتشبازی نے آسمان کو جگمگا دیا، جبکہ شہریوں نے موسیقی اور خوشی کے مختلف پروگراموں کے ساتھ نئے سال کی آمد کا جشن منایا۔
گورنر ہاؤس کراچی میں عالمی ریکارڈ کی کوشش کے تحت 40 منٹ طویل آتشبازی کی گئی جس نے ہزاروں افراد کو متوجہ کیا۔ کامران ٹیسوری کا دعویٰ ہے کہ اس شاندار منظر نے عالمی معیار کا نیا سنگ میل قائم کیا۔
ملک کے تمام بڑے شہروں میں ہوائی فائرنگ پر سخت پابندی عائد کرتے ہوئے سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا گیا، اور عوام کو قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی سے خبردار کیا گیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئے سال پر قوم اور عالمی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی اور یکجہتی اور محنت سے کام کرنے پر زور دیا۔
انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ماضی کی کامیابیوں اور ناکامیوں سے سیکھنا ضروری ہے اور پاکستان کے نوجوانوں کو مواقع فراہم کرتے ہوئے غریب طبقے کی خوشحالی کے لیے سرمایہ کاری بڑھانا ہوگی۔
صدر مملکت نے اُمید ظاہر کی کہ 2025 پاکستان کے لیے امن، ترقی، استحکام، اور خوشحالی کا سال ثابت ہوگا اور عوامی خدمت کے لیے نئے سال کا آغاز یکجہتی اور عزم کے ساتھ کریں۔
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…
پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…
کراچی: جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے میں انجن نمبر 2 میں آگ لگنے کی اطلاع پر مسافروں…
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے…
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔ ذرائع…
بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان…