اسلام آباد:تاریخ میں پہلی بار 10 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کے لیے ب فارم (رجسٹریشن سرٹیفکیٹ) میں جدید سکیورٹی فیچرز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر 10 سال سے زائد عمر کے بچوں کے انگلیوں کے نشانات اور تصاویر کو ب فارم کا لازمی حصہ بنایا جائے گا۔
یہ خصوصی ب فارم 15 جنوری سے مرحلہ وار جاری کیا جائے گا، جسے نادرا نے محکمہ پاسپورٹ کے تعاون سے متعارف کروایا ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ یہ اقدامات بچوں کی شناختی معلومات کے غلط استعمال اور چوری کو روکنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔
یہ اقدامات بچوں کے جعلی شناختی کارڈز، غیر قانونی پاسپورٹ کے حصول، اور انسانی سمگلنگ جیسے جرائم کی روک تھام میں بھی مدد کریں گے۔
چئیرمین نادرا، ڈی جی پاسپورٹ اور ان کی پوری ٹیم کو ب فارم میں اصلاحات متعارف کرانے پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق، پہلے مرحلے میں 10 سال سے زائد اور 18 سال سے کم عمر بچوں سے 15 جنوری سے نادرا سینٹر پر انگلیوں کے نشانات اور تصاویر لی جائیں گی۔
ان بچوں کے ساتھ والدین میں سے کسی ایک یا قانونی سرپرست کا آنا ضروری ہے، اور انہیں اپنے ہمراہ کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اور بچے کا کمپیوٹرائزڈ پیدائش سرٹیفکیٹ لانا ہوگا۔
نادرا میں ضروری کارروائی کے بعد، بچے کا تصویر والا ب فارم جاری کیا جائے گا۔ 10 سال سے زائد اور 18 سال سے کم عمر بچوں کے لیے پرانا ب فارم، جس میں تصویر اور انگلیوں کے نشانات شامل نہیں ہیں، اب قابل قبول نہیں ہوگا۔
وزارت داخلہ نے والدین یا قانونی سرپرستوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ نادرا سے 10 سال سے زائد عمر کے بچے کے لیے نیا ب فارم بنوائیں۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس پاسپورٹ کی درخواست کے دوران نادرا کے ڈیٹا بیس سے بچے کی تصویر اور انگلیوں کے نشانات کی تصدیق کرے گا۔ مزید اصلاحات کے مراحل بھی آئندہ متعارف کیے جائیں گے۔
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…
پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…
کراچی: جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے میں انجن نمبر 2 میں آگ لگنے کی اطلاع پر مسافروں…
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے…
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔ ذرائع…
بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان…