کرک ٹریفک حادثہ، ٹرالر کے بریک فیل ہونے سے 12 افراد جاں بحق
کرک:انڈس ہائی وے پر امبیری کلہ چوک کے قریب ٹرالر کے ایک حادثے میں 12 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے۔
ڈپٹی کمشنر کرک کے مطابق حادثے کے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ علاقے کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ حادثہ ایک 22 وہیلر ٹرالر کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں ٹرالر نے کئی گاڑیوں کو کچل دیا، اور ایک مسافر کوچ ٹرالر کے نیچے دب گئی۔
امدادی ٹیمیں ٹرالر کے نیچے پھنسے زخمیوں اور لاشوں کو نکالنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔
ریسکیو اہلکار اور پولیس حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ دریں اثنا، خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے واقعے کا نوٹس لے کر محکمہ صحت کو زخمیوں کو مکمل طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔
گورنر نے ہلال احمر کی ٹیموں اور پیپلز پارٹی کے کارکنان کو امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور خون کے عطیات دینے کی بھی ہدایت کی۔
رپورٹس کے مطابق حادثے میں ملوث ٹرالر ڈرائیور، جو ضلع لکی مروت سے تعلق رکھتا ہے، زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے اور اسے اسپتال میں علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔ حادثے کے بعد انڈس ہائی وے پر ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…
پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…
کراچی: جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے میں انجن نمبر 2 میں آگ لگنے کی اطلاع پر مسافروں…
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے…
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔ ذرائع…
بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان…