190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ 17 جنوری تک مؤخر

ملزمان کے وکلاء کی تاخیر سے آمد پر عدالت کا سخت ناراضگی کا اظہار

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر ملتوی کر دیا گیا۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں اس کیس کی سماعت کی، جہاں ملزمان کے وکلاء کی تاخیر سے آمد پر عدالت نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق، اب یہ فیصلہ 17 جنوری بروز جمعہ سنایا جائے گا۔ یہ فیصلہ تیسری مرتبہ ملتوی کیا گیا ہے۔ اس سے قبل 18 دسمبر 2024 کو محفوظ کیے گئے اس فیصلے کی سماعت کے لیے پہلے 23 دسمبر، پھر 6 جنوری اور اس کے بعد 13 جنوری کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا، جس کے دوران قومی احتساب بیورو (نیب) نے 35 گواہان کے بیانات قلمبند کرائے۔ عمران خان کے وکلا نے ان گواہوں پر تفصیلی جرح کی۔
اس کیس کے اہم گواہان میں سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک، اور سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال شامل ہیں، جنہوں نے اپنے بیانات ریکارڈ کرائے۔ یاد رہے کہ اس ریفرنس میں فرد جرم 27 فروری 2023 کو عائد کی گئی تھی۔

 

 

web

Recent Posts

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…

2 ہفتے ago

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار کردیا۔

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…

2 ہفتے ago

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔ ذرائع…

2 ہفتے ago

بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان…

2 ہفتے ago