پنجاب حکومت نے ای چالانز کا ہدف 95 کروڑ سے بڑھا کر ایک ارب 47 کروڑ روپے کر دیا

پنجاب حکومت نے مالی سال 2025-2024 کے لیے پولیس کو ٹیکس کلیکشن کے حوالے سے بڑا ہدف دے دیا ہے، جس میں ای چالانز، ٹریفک جرمانوں اور دیگر فیسوں کی مد میں خطیر رقم اکٹھی کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔  دستیاب سرکاری دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ صرف ای چالانز کی مد میں رواں سال کی نسبت 52 کروڑ روپے زائد وصول کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس طرح ای چالانز کا ہدف 95 کروڑ روپے سے بڑھا کر ایک ارب 47 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق، پنجاب ہائی وے پٹرولنگ (پی ایچ پی) کو اگلے مالی سال میں ڈیڑھ ارب روپے مالیت کے ای چالان جاری کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔ ٹریفک چالانز سے 11 ارب 20 کروڑ روپے اکٹھے کیے جانے کا منصوبہ ہے، جب کہ ڈرائیونگ لائسنس فیس کی مد میں 14 ارب 50 کروڑ روپے وصول کرنے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر، پنجاب پولیس کو مختلف ذرائع سے مجموعی طور پر ساڑھے 30 ارب روپے کی وصولیوں کا ہدف دیا گیا ہے، جو کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے لیے ایک بڑا مالی چیلنج تصور کیا جا رہا ہے۔

web

Recent Posts

پمز اسپتال نے میٹرنٹی کے نئےکیسز لینے سے انکارکردیا

اسلام آباد: پمز اسپتال کا میٹرنٹی کے نئے کیسز لینے سے انکار اسلام آباد کے پمز اسپتال کی انتظامیہ نے…

4 دن ago

اداکارہ اشنا شاہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی…

4 دن ago

بچوں کے معاملے پر کسی پر بھروسہ نہ کریں اور انہیں کسی کے پاس بھی اکیلا نہ چھوڑیں: رابعہ انعم

رابعہ انعم کی والدین سے بچوں کی حفاظت کے لیے زیادہ محتاط رہنے کی اپیل پاکستان کی معروف اینکر اور…

4 دن ago

مجھے کینسر کی تشخیص ہوئی، صحتیاب ہونے میں سورۃ الرحمٰن نے بہت مدد کی: نعمان اعجاز

پاکستانی اداکار نعمان اعجاز کا کینسر کی تشخیص اور صحتیابی سے متعلق اہم انکشاف پاکستان کے سینئر اداکار نعمان اعجاز…

4 دن ago

ویڈیو: مریم نفیس خواتین، بچیوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعات پر رو پڑیں

پاکستانی اداکارہ مریم نفیس خواتین اور کم عمر بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات پر آبدیدہ پاکستانی اداکارہ مریم نفیس…

4 دن ago

بھارتی گلوکار و یوٹیوبر انکت بالیان کو قتل کردیا گیا

بھارت: ہریانوی گلوکار انکت بالیان جم کے باہر فائرنگ سے قتل بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہریانوی گلوکار اور یوٹیوبر…

4 دن ago