بین الاقوامی اصولوں میں کہیں نہیں لکھا کہ سویلینز کا کورٹ مارشل نہیں ہوسکتا: سپریم کورٹ

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی، جس میں جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ بین الاقوامی اصولوں میں کہیں نہیں لکھا کہ سویلینز کا کورٹ مارشل نہیں ہوسکتا۔ سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔ ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ ارزم جنید کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سادہ الفاظ میں کہا جائے تو سویلینز کے بنیادی حقوق ختم کرکے کورٹ مارشل نہیں کیا جا سکتا۔ یہ بین الاقوامی معیار کے بھی خلاف ہے، جو کہتا ہے کہ ٹرائل آزاد، شفاف اور کھلی عدالت میں ہونا چاہیے۔بین الاقوامی قوانین کے مطابق ٹرائل کے فیصلے عوامی سطح پر ہونے چاہئیں۔

جسٹس جمال مندوخیل نے سوال کیا کہ اگر بین الاقوامی اصولوں پر عمل نہ کیا جائے تو اس کا نتیجہ کیا ہوگا؟ سلمان اکرم راجہ نے جواب دیا کہ اس کا مطلب ہوگا کہ ٹرائل شفاف نہیں تھا۔  جسٹس مندوخیل نے  مزید سوال کیا کہ اگر کوئی ملک بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی کرے تو کیا ہوگا؟ اس پرسلمان اکرم راجہ کا جواب تھا کہ کچھ بین الاقوامی اصولوں کو ماننے کی پابندی ہوتی ہے اور کچھ کی نہیں۔

جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ بین الاقوامی اصولوں میں کہیں نہیں لکھا کہ سویلینز کا کورٹ مارشل نہیں ہوسکتا۔ سلمان اکرم راجہ نے نشاندہی کی کہ برطانیہ میں کورٹ مارشل آزاد ججز کرتے ہیں جبکہ پاکستان میں ایسا نہیں۔  انہوں نے ایف بی علی کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت آئین میں اختیارات کی تقسیم کا اصول واضح نہیں تھا۔ پہلے ڈپٹی کمشنر اور تحصیلدار بھی فوجداری مقدمات سنتے تھے۔  اس بنیاد پر کہا گیا کہ اگر ڈی سی کر سکتا ہے تو کرنل صاحب بھی کر سکتے ہیں۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی کے مطابق پاکستان میں فوجی عدالتیں آزاد نہیں۔رپورٹ میں حکومت کو ہدایت دی گئی تھی کہ فوجی تحویل میں موجود افراد کو ضمانت دی جائے۔

web

Recent Posts

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

20 گھنٹے ago

آزاد کشمیر پولیس کا کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کی گرفتاری کا دعویٰ

  آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…

20 گھنٹے ago

سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل یا غیر مؤثر نہیں کیا جا سکتا، صدر مملکت

  صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…

20 گھنٹے ago

ایشین گیمز 2026: شوٹر جی ایم بشیر نے پاکستان کے لیے ایک اور کانسی کا تمغہ جیت لیا

  پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…

7 دن ago

واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے نئے حفاظتی فیچرز متعارف کرا دیے

  واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…

7 دن ago