120 ممالک کے لیے ویزا آن آرائیول کی سہولت۔ موبائل ایپلیکیشن متعارف

سلام آباد: پاکستان نے 120 ممالک کے  کے لیے ویزا آن آرائیول کی سہولت فراہم کر دی ہے، جس کے بعد اب اپنے موبائل فون کے ذریعے باآسانی ویزا حاصل کیا جا سکے گا۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے "پاک آئی ڈی” کے نام سے ایک موبائل ایپلی کیشن لانچ کی ہے، جس کے ذریعے ویزا پراسیسنگ آن لائن مکمل کی جا سکے گی، ویزا کی درخواست اور اسٹیٹس چیک کیا جا سکے گا، بزنس اور ٹورسٹ ویزا کے لیے درخواست دی جا سکے گی اور پاسپورٹ، فیس، اور دیگر دستاویزات اسکین کرنے کی سہولت بھی ایپلیکیشن میں فراہم کی گئی ہے۔

گزشتہ سال حکومت نے 126 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف کے مطابق 126 ممالک کے کاروباری افراد اور سیاحوں کو ویزا فیس ادا نہیں کرنی پڑے گی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سرمایہ کاری اور سیاحت کے فروغ کے لیے کیا گیا ہے۔ اس نئے ویزا آن آرائیول سسٹم اور ویزا فری انٹری پالیسی سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ پاکستان میں سیاحت کو فروغ ملے گا اور بزنس کمیونٹی کو مزید سہولت فراہم کی جا سکے گی

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ "ہم ویزا رجیم میں ایک بڑی تبدیلی لا رہے ہیں تاکہ پاکستان میں کاروبار اور سیاحت کو فروغ مل سکے۔ دوست ممالک کے سرمایہ کاروں اور سیاحوں سے ویزا فیس نہیں لی جائے گی، جس سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔” یہ نیا ویزا سسٹم پاکستان کے "ای ویزا” سسٹم کو مزید مضبوط کرے گا اور ملک میں بین الاقوامی تعلقات کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔

web

Recent Posts

بولیویا میں مالک کی موت کے بعد 8 سال سے اسپتال کے باہر موجود مرغا توجہ کا مرکز بن گیا

  عام طور پر کتوں کو وفاداری کی علامت سمجھا جاتا ہے، لیکن جنوبی امریکی ملک بولیویا میں ایک مرغے…

2 دن ago

لاہور میں انسولین کے بعد انفلوئنزا ویکسین کی بھی قلت، قیمت میں 440 روپے اضافہ

  لاہور میں انسولین کے بعد انفلوئنزا (فلو) سے بچاؤ کی ویکسین بھی مارکیٹ سے غائب ہوگئی، جبکہ دستیاب ویکسین…

2 دن ago

جنوبی افریقا نے دنیا کی سب سے طویل مال گاڑی چلانے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

  کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کی سب سے طویل ٹرین کس ملک سے تعلق رکھتی ہے؟ جنوبی افریقا…

2 دن ago

ایپل کی جانب سے آئی فون 18 اور آئی فون ایئر 2 کو 2027 میں متعارف کرانے کا امکان

  ایپل نے رواں سال اسٹینڈرڈ آئی فون 18 اور آئی فون ایئر 2 متعارف نہیں کرائے، تاہم نئی لیک…

2 دن ago

ملتان: 15 سالہ وسیم عباس کی کار سے کچلے جانے کے بعد غیر رجسٹرڈ یتیم خانے کے خلاف کارروائی

ملتان: 15 سالہ وسیم عباس کی کار سے کچلے جانے کے بعد غیر رجسٹرڈ یتیم خانے کے خلاف کارروائی ملتان…

2 دن ago

کراچی: ایچ آئی وی سے متاثرہ 157 بچوں کی ماؤں کو ماہانہ 40 ہزار روپے امداد دینے کا عمل شروع

کراچی: ایچ آئی وی سے متاثرہ 157 بچوں کی ماؤں کو ماہانہ 40 ہزار روپے امداد دینے کا عمل شروع…

2 دن ago