5 ارب کے پاکستانی آم خریدنے والا ملک کون؟ تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستانی آم اپنی اعلیٰ معیار اور ذائقے کی بدولت دنیا بھر میں پسند کیے جا رہے ہیں

5 ارب کے پاکستانی آم خریدنے والا ملک کون؟ تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستانی آم، جسے "پھلوں کا بادشاہ” کہا جاتا ہے، اپنی بہترین کوالٹی اور شاندار ذائقے کی وجہ سے دنیا بھر میں بہت مشہور ہے۔ حالیہ رپورٹ کے مطابق، سب سے زیادہ پاکستانی آم خریدنے والا ملک برطانیہ ہے۔

قومی اسمبلی میں پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ پاکستانی آموں کا سب سے بڑا خریدار ہے۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے گزشتہ 5 سالوں میں آموں کی برآمدات کی تفصیلات پیش کیں۔ انہوں نے بتایا کہ آم پاکستان کی زرعی برآمدات میں ایک اہم جگہ رکھتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، برطانوی عوام نے صرف 6 مہینوں میں پاکستانی آم خریدنے پر تقریباً 17.97 ملین ڈالر خرچ کیے، جو پاکستانی روپے میں تقریباً 5 ارب کے برابر ہے۔

پاکستانی آم کی مانگ صرف برطانیہ تک محدود نہیں، بلکہ متحدہ عرب امارات، عمان، جرمنی، کینیڈا، افغانستان، قطر، اور سعودی عرب جیسے ممالک میں بھی اس کی بہت مانگ ہے۔

یہ بات خوش آئند ہے کہ پاکستانی آم اپنی اعلیٰ معیار اور ذائقے کی بدولت دنیا بھر میں پسند کیے جا رہے ہیں۔ یہ رجحان نہ صرف زراعت بلکہ پاکستان کی معیشت کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

web

Recent Posts

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف فراہم نہ کرنے والے پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

  وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بعض پیٹرول پمپس کی جانب…

2 ہفتے ago

اسلام آباد: سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ حمیرا طیبہ نے فیملی کورٹ سے خلع حاصل کرلی، عدالت نے نکاح ختم کرنے کی ڈگری جاری کردی۔

  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی فیملی کورٹ کی جج امبرین اقبال نے حمیرا طیبہ کے حق میں…

2 ہفتے ago

اسلام آباد: حکومت نے انسداد دہشت گردی کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشنز کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

  وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اور داخلی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں خیبرپختونخوا کے…

2 ہفتے ago

  آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کے مطابق صوبے میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران قتل کے واقعات میں 17…

2 ہفتے ago