پاکستان اور سعودی عرب میں ایک ہی روز عید الفطر منائے جانے کا امکان

اسلام آباد/ریاض (نمائندہ خصوصی) – پاکستان اور سعودی عرب میں عید الفطر 31 مارچ کو ایک ساتھ ہونے کے قوی امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ ماہرین فلکیات کے مطابق، چاند کی پیدائش 29 مارچ کو ہوگی، تاہم سعودی عرب میں اس دن چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، جس کے باعث دونوں ممالک میں عید ایک ہی دن 31 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔

ماہرین کے مطابق 30 مارچ کو دنیا کے بیشتر حصوں میں چاند انسانی آنکھ سے بآسانی دیکھا جا سکے گا، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں موسم صاف ہوگا۔ مکہ مکرمہ میں 30 مارچ کو چاند کی عمر 28 گھنٹے 38 منٹ ہوگی جبکہ کراچی میں اسی روز چاند کی عمر 26 گھنٹے 50 منٹ ہوگی، جو رؤیت کے لیے موزوں تصور کی جاتی ہے۔

پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے، جہاں چاند کی رؤیت کے حوالے سے حتمی اعلان کیا جائے گا۔ دوسری جانب، وفاقی حکومت کے بعد سندھ حکومت نے بھی 31 مارچ سے 2 اپریل تک عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ سعودی فلکیاتی ماہرین کے مطابق، 29 مارچ کو سعودی عرب میں چاند نظر آنے کے امکانات کمزور ہیں، جس کے نتیجے میں وہاں عید 31 مارچ کو متوقع ہے۔

اگر یہ پیشگوئی درست ثابت ہوتی ہے، تو کئی سالوں بعد پاکستان اور سعودی عرب میں ایک ہی دن عید الفطر منائی جائے گی۔ عید کی تاریخوں میں فرق اکثر چاند کی رؤیت کے اختلافات کی وجہ سے ہوتا ہے، تاہم اس سال فلکیاتی حالات ایک جیسے دکھائی دے رہے ہیں۔ پاکستان بھر میں عید کی تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے، اور شہری مارکیٹوں میں رش، مہندی، ملبوسات اور مٹھائی کی خریداری میں مصروف نظر آ رہے ہیں۔

web

Recent Posts

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…

2 ہفتے ago

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار کردیا۔

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…

2 ہفتے ago

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔ ذرائع…

2 ہفتے ago

بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان…

2 ہفتے ago