لاہور (نمائندہ خصوصی) – پنجاب حکومت نے عید الفطر کے موقع پر تعلیمی اداروں کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب کے مطابق، صوبے بھر کے تعلیمی ادارے 28 مارچ سے عید کی تعطیلات کے لیے بند ہوں گے۔
سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن پنجاب خالد وٹو کے مطابق سرکاری اسکول 28 مارچ سے 6 اپریل تک بند رہیں گے۔ 4 اپریل کو سرکاری اسکولوں میں سالانہ نتائج کا اعلان کیا جائے گا جبکہ 7 اپریل سے نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگا، اور طلبہ نئی جماعتوں میں منتقل ہو جائیں گے۔
محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ پاکستان میں عید الفطر 31 مارچ، بروز پیر کو ہونے کا امکان ہے۔ اس حساب سے تعلیمی اداروں میں عید کی چھٹیاں پورے 9 دن تک ہوں گی، جس میں ویک اینڈ بھی شامل ہے۔ طلبہ اور والدین کے لیے یہ اعلان خوشخبری ہے، کیونکہ انہیں عید کی تیاریوں اور جشن کے لیے مزید وقت مل جائے گا۔
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…
پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…
کراچی: جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے میں انجن نمبر 2 میں آگ لگنے کی اطلاع پر مسافروں…
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے…
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔ ذرائع…
بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان…