آزادکشمیر میں تیسرے مرحلے کے انتخابی شیڈول میں تبدیلی، 2 اضلاع کے الیکشن ملتوی

زاد کشمیر: تیسرے مرحلے کے انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی، پونچھ اور سدھنوتی میں پولنگ ملتوی

**مظفرآباد:** آزاد کشمیر میں ہونے والے تیسرے مرحلے کے انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی۔

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے ضلع پونچھ اور ضلع سدھنوتی میں انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پرانے انتخابی شیڈول کے مطابق پونچھ ڈویژن کے چار اضلاع کی 11 نشستوں پر تیسرے مرحلے میں پولنگ ہونا تھی، تاہم الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کے مطابق اب تیسرے مرحلے میں باغ اور ضلع حویلی میں انتخابات ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پونچھ ڈویژن کے دو اضلاع میں انتخابات مقررہ شیڈول کے مطابق ہوں گے جبکہ دو اضلاع میں پولنگ ملتوی کر دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ آزاد کشمیر میں پہلے مرحلے کے انتخابات **27 جولائی** کو جبکہ دوسرے مرحلے کے انتخابات **2 اگست** کو منعقد ہوئے تھے۔

اب تیسرے مرحلے کے انتخابی شیڈول میں تبدیلی کے بعد باغ اور ضلع حویلی میں انتخابات ہوں گے، جبکہ پونچھ اور سدھنوتی میں نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

web

Recent Posts

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف فراہم نہ کرنے والے پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

  وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بعض پیٹرول پمپس کی جانب…

1 ہفتہ ago

اسلام آباد: سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ حمیرا طیبہ نے فیملی کورٹ سے خلع حاصل کرلی، عدالت نے نکاح ختم کرنے کی ڈگری جاری کردی۔

  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی فیملی کورٹ کی جج امبرین اقبال نے حمیرا طیبہ کے حق میں…

1 ہفتہ ago

اسلام آباد: حکومت نے انسداد دہشت گردی کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشنز کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

  وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اور داخلی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں خیبرپختونخوا کے…

1 ہفتہ ago

  آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کے مطابق صوبے میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران قتل کے واقعات میں 17…

1 ہفتہ ago