بدھ, ستمبر 23, 2026, 3:43 صبح
MykNewsTv
MykRealEstate
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم
No Result
View All Result
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم
No Result
View All Result
MykNewsTv
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

عالمی سطح پر اشیائے خورونوش کی قیمتیں 3 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

in اہم خبریں, پاکستان, ورلڈ
0 0

عالمی سطح پر اشیائے خورونوش کی قیمتیں 3 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

روم: عالمی سطح پر اشیائے خورونوش کی قیمتیں جولائی میں تقریباً 3 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت (FAO) کے مطابق موسمیاتی حالات اور ایران و امریکا کے درمیان جنگ کے باعث عالمی سطح پر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔

ایف اے او پرائس انڈیکس عالمی اجناس کی قیمتوں میں ہونے والی ماہانہ تبدیلیوں کو ٹریک کرتا ہے۔ انڈیکس کے مطابق اشیائے خورونوش کی قیمتیں جولائی میں 131.1 پوائنٹس تک پہنچ گئیں، جو جون میں 130.3 پوائنٹس تھیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ جنوری 2023 کے بعد عالمی سطح پر اشیائے خورونوش کی قیمتوں کی بلند ترین سطح ہے۔

ایف اے او کے چیف اکنامسٹ نے گزشتہ دنوں خبر رساں ادارے کو بتایا تھا کہ دنیا ایک بار پھر اشیائے خورونوش کی مہنگائی کا سامنا کر رہی ہے، جس کی وجوہات میں ایران اور یوکرین کی جنگوں کے ساتھ ساتھ موسمیاتی رجحان ایل نینو بھی شامل ہے، جو فصلوں کی کاشت اور پیداوار کو متاثر کرسکتا ہے۔

ایل نینو ایک موسمیاتی رجحان ہے جس کے دوران بحرالکاہل کے پانی کا بڑا حصہ معمول سے زیادہ گرم ہوجاتا ہے، جس کے نتیجے میں عالمی درجہ حرارت اور موسم کے دیگر عوامل بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔

گندم، خوردنی تیل اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ

ایف اے او کے مطابق جولائی میں گندم کی قیمتوں میں 5.8 فیصد اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں اجناس کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 3.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بحیرہ اسود سے گندم کی برآمدات متاثر ہونے اور گندم پیدا کرنے والے خطوں میں درجہ حرارت بڑھنے کے باعث فصلوں کی پیداوار پر دباؤ بڑھا۔

دوسری جانب ایف اے او کے ویجیٹیبل آئل پرائس انڈیکس میں بھی جولائی کے دوران 2 فیصد اضافہ ہوا، جو جون 2022 کے بعد اس شعبے میں بلند ترین سطح ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران جنگ اور بائیو ڈیزل کی طلب میں اضافے کے باعث خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

یورپ اور ایشیا میں موسمیاتی خدشات کے باعث چینی کی قیمت میں 5.6 فیصد اضافہ ہوا، تاہم اس کے برعکس گوشت کی قیمتوں میں 2.8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

Previous Post

والد کہتے تھے بھارت ماں ہے تو پاکستان اسکی بہن ہے: سنی دیول

Next Post

تھائی لینڈ: اسکول میں طالبعلم کی فائرنگ سے ٹیچر سمیت 6 افراد ہلاک، حملہ آور نے خودکشی کرلی

مزیدخبریں

اہم خبریں

تحریک انصاف کا مجوزہ مارچ، پس پردہ رابطے اعتماد کے فقدان کو دور کرنے میں ناکام

09/22/2026
اہم خبریں

پشاور: بڈھ بیر میں قبریں کھود کر بچوں کی نعشیں نکالنے اور مبینہ بے حرمتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

09/22/2026
اہم خبریں

پشاور: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسلح افواج دہشت گردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔

09/22/2026
اہم خبریں

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی و سرکاری/خصوصی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا استثنا معاہدہ طے پا گیا۔

09/22/2026
اہم خبریں

پشاور: خاتون کا 13 سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر پھانسی دے کر قتل کرنے کا دعویٰ، پولیس نے گرفتار کرلیا

09/22/2026
اہم خبریں

صوابی: ایف بی آر کے ویئر ہاؤس سے 25 کروڑ روپے مالیت کے سگریٹ غائب، ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرلیا

09/22/2026
Next Post

تھائی لینڈ: اسکول میں طالبعلم کی فائرنگ سے ٹیچر سمیت 6 افراد ہلاک، حملہ آور نے خودکشی کرلی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

تحریک انصاف کا مجوزہ مارچ، پس پردہ رابطے اعتماد کے فقدان کو دور کرنے میں ناکام

09/22/2026

پشاور: بڈھ بیر میں قبریں کھود کر بچوں کی نعشیں نکالنے اور مبینہ بے حرمتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

09/22/2026

پشاور: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسلح افواج دہشت گردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔

09/22/2026

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی و سرکاری/خصوصی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا استثنا معاہدہ طے پا گیا۔

09/22/2026

پشاور: خاتون کا 13 سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر پھانسی دے کر قتل کرنے کا دعویٰ، پولیس نے گرفتار کرلیا

09/22/2026

صوابی: ایف بی آر کے ویئر ہاؤس سے 25 کروڑ روپے مالیت کے سگریٹ غائب، ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرلیا

09/22/2026

اگست 2026
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  
« اپریل   ستمبر »
Myk-News-Tv

ایم وائے کے نیوزٹی وی پر آپ کو پاکستان سمیت دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں مستند ذرائع کے ساتھ ملیں گی اس کے ساتھ ساتھ روزانہ ہونے والے ٹاک شوز اورایم وائے کے نیوز ٹی وی کی مختلف ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے

No Result
View All Result

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

  • Contact Us
  • About Us
  • Privacy Policy

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist