حکومت سے مذاکرات ناکام، آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری، اشیائے خورونوش مہنگی ہونے کا خدشہ

کراچی: آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر ہڑتال چوتھے روز بھی جاری ہے، جس کے باعث اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

صدر گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکے، جس کے باعث ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ملک شہزاد اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت ڈیڈ لاک ختم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے۔ ان کے مطابق مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے گئے، تاہم مطالبات پر واضح پیشرفت ضروری ہے۔

واضح رہے کہ آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور قیمتوں میں روزانہ ردوبدل کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔

ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث ملک بھر میں اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری سامان کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس سے آنے والے دنوں میں قیمتوں پر بھی دباؤ بڑھ سکتا ہے۔

web

Recent Posts

اسحاق ڈار کا او آئی سی اجلاس سے خطاب، افغان سرزمین سے پاکستان پر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان پر حملوں کی منصوبہ بندی افغانستان سے کی…

3 دن ago

تحریک انصاف کا مجوزہ مارچ، پس پردہ رابطے اعتماد کے فقدان کو دور کرنے میں ناکام

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کی…

4 دن ago

پشاور: بڈھ بیر میں قبریں کھود کر بچوں کی نعشیں نکالنے اور مبینہ بے حرمتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

  پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں مقامی افراد نے قبر کھود کر بچوں اور بچیوں کی نعشیں نکالنے اور…

4 دن ago

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی و سرکاری/خصوصی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا استثنا معاہدہ طے پا گیا۔

  نیو یارک میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی، جس…

4 دن ago

پشاور: خاتون کا 13 سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر پھانسی دے کر قتل کرنے کا دعویٰ، پولیس نے گرفتار کرلیا

پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے ٹاؤن میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنی 13 سالہ بیٹی…

4 دن ago