آسٹریلیا میں بھارت کو شکست، باسمتی چاول کے نام پر پاکستان کو بڑی قانونی فتح

باسمتی ورڈ مارک کیس: آسٹریلوی وفاقی عدالت نے بھارتی ادارے اپیڈا کی اپیل مسترد کردی

آسٹریلوی وفاقی عدالت نے باسمتی ورڈ مارک کیس میں بھارتی ادارے اپیڈا (APEDA) کی اپیل خارج کردی، جسے پاکستان کی اہم قانونی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

وزارتِ تجارت کے مطابق عدالت کے فیصلے نے باسمتی کے معاملے پر پاکستان کے اصولی اور مسلسل مؤقف کی توثیق کی ہے۔ عدالت نے اپیڈا کو فریقِ مخالف کے قانونی اخراجات ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔

بھارتی ادارے اپیڈا نے آسٹریلیا میں باسمتی کے لفظ کو بطور سرٹیفکیشن ٹریڈ مارک رجسٹر کرانے کی درخواست دی تھی، تاہم آسٹریلوی رجسٹرار آف ٹریڈ مارکس نے 22 دسمبر 2022 کو یہ درخواست مسترد کردی تھی۔

وزارتِ تجارت کے مطابق آسٹریلوی حکام پہلے ہی تسلیم کرچکے ہیں کہ باسمتی چاول پاکستان میں بھی پیدا ہوتا ہے، اس لیے پاکستانی تاجروں اور برآمد کنندگان کو باسمتی کا نام استعمال کرنے کا مساوی اور جائز حق حاصل ہے۔

وزارت نے کہا کہ وفاقی عدالت کے فیصلے سے باسمتی پر پاکستان کے تاریخی اور جغرافیائی حق کو مزید تقویت ملی ہے۔ باسمتی ایک تاریخی خطے کی پیداوار ہے جو پاکستان اور بھارت کے علاقوں پر مشتمل ہے، اس لیے کسی ایک ملک یا قومی ادارے کو باسمتی کے نام پر خصوصی اجارہ دارانہ حق حاصل نہیں ہوسکتا۔

وزارتِ تجارت کے مطابق فیصلے سے پاکستانی باسمتی کاشتکاروں، ملرز اور برآمد کنندگان کے تجارتی اور دانشورانہ املاک کے حقوق کا تحفظ ہوا ہے اور پاکستانی برآمد کنندگان آسٹریلیا میں مستند پاکستانی باسمتی کی مارکیٹنگ جاری رکھ سکیں گے۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے قانونی کامیابی پر وزارتِ تجارت کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ حکام اور شراکت داروں کی مربوط کوششوں نے باسمتی سے متعلق پاکستان کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا۔

web

Recent Posts

اسحاق ڈار کا او آئی سی اجلاس سے خطاب، افغان سرزمین سے پاکستان پر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان پر حملوں کی منصوبہ بندی افغانستان سے کی…

3 دن ago

تحریک انصاف کا مجوزہ مارچ، پس پردہ رابطے اعتماد کے فقدان کو دور کرنے میں ناکام

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کی…

4 دن ago

پشاور: بڈھ بیر میں قبریں کھود کر بچوں کی نعشیں نکالنے اور مبینہ بے حرمتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

  پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں مقامی افراد نے قبر کھود کر بچوں اور بچیوں کی نعشیں نکالنے اور…

4 دن ago

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی و سرکاری/خصوصی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا استثنا معاہدہ طے پا گیا۔

  نیو یارک میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی، جس…

4 دن ago

پشاور: خاتون کا 13 سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر پھانسی دے کر قتل کرنے کا دعویٰ، پولیس نے گرفتار کرلیا

پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے ٹاؤن میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنی 13 سالہ بیٹی…

4 دن ago