اسلام آباد: پاکستان کی پہلی قمری گاڑی کا سرکاری نام سامنے آگیا۔ سپارکو نے ملک کی پہلی چاند گاڑی کا نام ’جناح-1‘ رکھنے کا اعلان کردیا۔
سپارکو کے مطابق قمری گاڑی کے نام کے لیے ملک گیر مقابلے کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں ملک بھر سے 4 ہزار سے زائد تجاویز موصول ہوئیں۔ ’جناح-1‘ نام 7 شرکاء کی جانب سے تجویز کیا گیا، تاہم فاتح کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا۔
قرعہ اندازی میں بہاول نگر سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ طیب کریم فاتح قرار پائے، جنہوں نے ’جناح-1‘ نام تجویز کیا تھا۔
چیئرمین سپارکو کے مطابق ’جناح-1‘ کا نام قائداعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے رکھا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ نام پاکستان کے عزم، ترقی اور نئے خلائی افق کی علامت ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کا پہلا قمری روور 2029 میں چین کے چانگ ای-8 مشن کے ذریعے چاند پر روانہ ہوگا۔ ’جناح-1‘ چاند کے جنوبی قطب پر سائنسی تحقیق میں حصہ لے گا۔
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…
پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…
کراچی: جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے میں انجن نمبر 2 میں آگ لگنے کی اطلاع پر مسافروں…
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے…
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔ ذرائع…
بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان…