وفاقی حکومت نے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدی

وفاقی حکومت نے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں گندم کی ضرورت پوری کرنے کے لیے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین کے مطابق گندم کی درآمد سرکاری شعبے کے ذریعے ہوگی یا نجی شعبے کو درآمد کی اجازت دی جائے گی، اس بارے میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) آئندہ ہفتے حتمی فیصلہ کرے گی۔

رانا تنویر حسین نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آئندہ ہفتے گندم کی درآمد سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر کے مطابق صوبوں نے گندم کی اپنی ضروریات سے بھی آگاہ کردیا ہے۔ پنجاب نے 8 لاکھ ٹن، سندھ نے 7 لاکھ ٹن جبکہ خیبر پختونخوا نے 5 لاکھ ٹن گندم کی ضرورت ظاہر کی ہے۔

web

Recent Posts

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…

2 ہفتے ago

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار کردیا۔

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…

2 ہفتے ago

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔ ذرائع…

2 ہفتے ago

بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان…

2 ہفتے ago