اسلام آباد: پاکستانی نژاد کارڈ (POC) کے حامل افراد کو پہلی بار پاکستان کے حج کوٹے کے تحت حج کی ادائیگی کی اجازت دے دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کے مجموعی حج کوٹے میں سے ایک فیصد کوٹہ پی او سی ہولڈرز کے لیے مختص ہوگا۔ اس کے تحت 1,792 پاکستانی نژاد کارڈ رکھنے والے افراد پہلی مرتبہ پاکستانی کوٹے پر حج کرسکیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی او سی ہولڈرز سرکاری اور نجی دونوں حج اسکیموں سے استفادہ کرسکیں گے۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے پاکستانی نژاد کارڈ رکھنے والے افراد کو پاکستان کے حج کوٹے میں شامل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
یہ سہولت بیرون ملک مقیم ان افراد کے لیے فراہم کی گئی ہے جنہوں نے پاکستانی شہریت اور پاسپورٹ ترک کردیا ہے، تاہم وہ پاکستانی نژاد کارڈ کے حامل ہیں۔
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…
پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…
کراچی: جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے میں انجن نمبر 2 میں آگ لگنے کی اطلاع پر مسافروں…
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے…
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔ ذرائع…
بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان…