افواجِ پاکستان کی قوم کو 79ویں جشن آزادی کے پُرمسرت موقع پر مبارکباد

افواج پاکستان کی قوم کو 79ویں جشنِ آزادی پر مبارکباد

راولپنڈی: افواج پاکستان نے قوم کو پاکستان کے 79ویں جشنِ آزادی کے پُرمسرت موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل، نیول چیف اور ایئر چیف نے قوم کو 79ویں جشنِ آزادی کی مبارکباد پیش کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تمام خطرات کے خلاف مادرِ وطن کے دفاع کے لیے مسلح افواج کا عزم برقرار ہے۔ پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے محافظ کی حیثیت سے مسلح افواج نے وطن کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

بیان کے مطابق بانیانِ پاکستان کا وژن اور اصول قوم کو پاکستان کے نظریات اور اقدار کی پاسداری کے لیے مسلسل متاثر کرتے ہیں۔ مسلح افواج قوم کے ساتھ متحد ہوکر امن و استحکام کے تحفظ کے لیے ثابت قدم رہیں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج نے قوم کو اتحاد، قومی یکجہتی اور برداشت کے فروغ کا پیغام دیتے ہوئے غازیوں اور سابق فوجیوں کی خدمات کو سلام پیش کیا، جبکہ شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

Tags: armyPak
web

Recent Posts

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…

2 ہفتے ago

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار کردیا۔

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…

2 ہفتے ago

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔ ذرائع…

2 ہفتے ago

بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان…

2 ہفتے ago