پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) نے قواعد و ضوابط پر پورا نہ اترنے والے مختلف اضلاع کے 17 پارٹنر سکولوں کے معاہدے منسوخ کر دیے۔
پیف حکام کے مطابق مذکورہ سکولوں کے معاہدے غیر معیاری انفراسٹرکچر اور خستہ حال عمارتوں کے باعث منسوخ کیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ طلبہ کو خطرناک عمارتوں میں بٹھانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
پیف حکام کے مطابق پارٹنر سکولوں میں طلبہ کو محفوظ اور معیاری تعلیمی ماحول فراہم کرنا ادارے کی بنیادی ترجیح ہے، جبکہ غیر معیاری انفراسٹرکچر رکھنے والے سکولوں کے معاملے میں کسی قسم کی غفلت یا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔
حکام نے واضح کیا کہ پیف کے ساتھ شراکت داری کرنے والے تمام سکولوں کے لیے ادارے کے مقررہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد لازمی ہے۔ مقررہ معیار پر پورا نہ اترنے والے پارٹنر سکولوں کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔













