امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ اچانک ماسکو پہنچ گئے
امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ جان ریٹکلف اچانک روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے ہیں۔
روسی میڈیا کے مطابق امریکی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ بوئنگ ماسکو پہنچا، جو اس سے قبل لٹویا کے دارالحکومت ریگا میں موجود تھا اور وہاں اینڈریوز ایئر فورس بیس سے پہنچا تھا۔
رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت اعلیٰ امریکی حکام بیرونِ ملک دوروں کے لیے اینڈریوز ایئر فورس بیس استعمال کرتے ہیں۔
سی آئی اے سربراہ کے دورۂ ماسکو کی وجوہات اور روسی حکام سے ممکنہ ملاقاتوں کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔
واضح رہے کہ اعلیٰ سطح کے امریکی اور روسی حکام کے درمیان براہِ راست ملاقاتیں انتہائی کم ہی ہوتی ہیں، اس لیے جان ریٹکلف کا اچانک ماسکو پہنچنا خاص اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔
لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…
آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…
پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…
واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک کے تمام معاشی اشاریے…