پاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہش

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری میں بدلنے کی خواہش

پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ اپنے اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

منگل کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی پاک بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ کے امکانات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حکومت سے حکومت اور کاروبار سے کاروبار کی سطح پر مشترکہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے یہ بہترین وقت ہے۔

ملاقات میں شہزادہ منصور نے پاکستان کے زراعت، بندرگاہوں اور ہائی ویز سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ تجارتی اور کاروباری روابط مزید مضبوط بنانے میں سعودی حکومت اور کاروباری برادری کی دلچسپی کا بھی اعادہ کیا۔

web

Recent Posts

گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی

گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی اسلام آباد: پاکستان میں گاڑیوں کی تعداد…

3 دن ago

سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک سوات: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور…

3 دن ago

پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی

پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی پشاور: منہدم ہونے والے نجی اسکول کے…

3 دن ago

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون…

3 دن ago

خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں

خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں اسلام آباد: آڈیٹر جنرل پاکستان کی آڈٹ…

3 دن ago

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

2 ہفتے ago