ایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئے

ایران اور عمان کا آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پر اتفاق

تہران میں ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی کے درمیان ملاقات میں آبنائے ہرمز میں عارضی میری ٹائم کوریڈور کے قیام اور سمندری راستے کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنے کے لیے مشترکہ منصوبے پر بات چیت کی گئی۔

دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی انتظام میں دونوں ممالک کی خودمختاری کا مکمل احترام یقینی بنایا جانا چاہیے۔

ملاقات کے دوران ایک مجوزہ فریم ورک پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا، جس میں آبنائے ہرمز کے ذریعے عارضی مشترکہ بحری راہداری کا قیام اور بارودی سرنگوں کی مشترکہ صفائی کے منصوبے پر عمل درآمد شامل ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ پاکستانی اور عمانی مہمانوں کے ساتھ ملاقاتوں میں علاقائی حل پر زور دیا گیا، جبکہ مستقبل میں آبنائے ہرمز کے انتظامی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ایران امن اور استحکام کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ مستقل اور ثابت قدم سفارت کاری اسی عزم کا حصہ ہے۔ ان کے مطابق نئی بحری راہداری، مشترکہ بارودی سرنگوں کی صفائی اور آبنائے ہرمز کے مستقبل کے انتظام سے متعلق تجاویز اس پالیسی کی واضح مثال ہیں۔

web

Recent Posts

گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی

گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی اسلام آباد: پاکستان میں گاڑیوں کی تعداد…

3 دن ago

سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک سوات: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور…

3 دن ago

پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی

پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی پشاور: منہدم ہونے والے نجی اسکول کے…

3 دن ago

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون…

3 دن ago

خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں

خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں اسلام آباد: آڈیٹر جنرل پاکستان کی آڈٹ…

3 دن ago

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

2 ہفتے ago