ملک بھر میں رحمت اللعالمین، خاتمُ النبیین حضرت محمد ﷺ کی ولادت کا جشن مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں عید میلادالنبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

ملک بھر میں نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا یومِ ولادت مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر مساجد، سرکاری و نجی عمارتوں، گلیوں، محلوں، چوکوں اور شاہراہوں کو برقی قمقموں اور خوبصورت سجاوٹ سے آراستہ کیا گیا ہے، جبکہ مختلف مقامات پر محافلِ میلاد، نعت خوانی اور ریلیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

عید میلادالنبی ﷺ کے دن کا آغاز نمازِ فجر کے بعد لاہور اور پشاور میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔

کراچی میں گلی گلی چراغاں کیا گیا ہے۔ مختلف علاقوں میں محافلِ میلاد کا انعقاد اور عاشقانِ رسول ﷺ کی جانب سے ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ مختلف اسٹالز پر موئے مبارک کی زیارت کے ساتھ مسجد نبوی ﷺ اور خانہ کعبہ کے ماڈلز بھی رکھے گئے ہیں۔

لاہور میں مساجد، گھروں، سڑکوں اور سرکاری عمارتوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے، جبکہ ملک کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی جا رہی ہیں۔

پشاور میں رحمت اللعالمین ﷺ کو گلہائے عقیدت پیش کرنے کے لیے نعت خوانی اور محافلِ میلاد کا اہتمام کیا گیا ہے، جبکہ کوئٹہ میں بھی مختلف علاقوں میں چراغاں، محافلِ نعت اور جلوسوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں بھی شہر کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے اور مختلف مقامات پر جشنِ آمدِ رسول ﷺ کے حوالے سے تقریبات اور خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

کراچی میں عید میلادالنبی ﷺ کا مرکزی جلوس دوپہر ڈھائی بجے شہید مسجد کھارادر سے برآمد ہوگا، جو نیو میمن مسجد سے ہوتا ہوا عصر کے وقت گلزارِ حبیب مسجد پر اختتام پذیر ہوگا۔

ملک کے دیگر شہروں میں بھی مختلف جلوس اور مذہبی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔ عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر کے الیکٹرک نے کراچی میں آج لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

web

Recent Posts

گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی

گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی اسلام آباد: پاکستان میں گاڑیوں کی تعداد…

3 دن ago

سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک سوات: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور…

3 دن ago

پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی

پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی پشاور: منہدم ہونے والے نجی اسکول کے…

3 دن ago

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون…

3 دن ago

خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں

خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں اسلام آباد: آڈیٹر جنرل پاکستان کی آڈٹ…

3 دن ago

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

2 ہفتے ago