اسپین نے امیگریشن قوانین سخت کرنےکا فیصلہ کرلیا

اسپین نے امیگریشن اور پناہ گزینوں کے قوانین سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا

دیگر یورپی ممالک کی طرح اسپین نے بھی اپنے امیگریشن اور پناہ گزینوں سے متعلق قوانین میں سختی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہسپانوی حکومت نے گزشتہ ماہ کے آخر میں پیدا ہونے والے بڑے سرحدی بحران کے بعد امیگریشن قوانین پر نظرِ ثانی کا فیصلہ کیا۔ اس بحران کے دوران مراکش سے 60 ہزار سے زائد تارکینِ وطن اسپین کے علاقے سیوٹا میں داخل ہونے کی کوشش میں کامیاب ہوئے، جبکہ اس دوران 40 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ہسپانوی وزیر داخلہ فرنانڈو گرانڈے نے کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں بتایا کہ حکومت نے امیگریشن اور پناہ گزینوں سے متعلق قوانین میں ترامیم کا مسودہ منظور کرلیا ہے، جسے اب پارلیمنٹ سے منظور کرانا ہوگا۔

وزیر داخلہ کے مطابق مجوزہ اصلاحات کا مقصد اسپین کے قوانین کو یورپی یونین کی ہدایات کے مطابق بنانا، پناہ کی درخواستوں سے نمٹنے کے طریقہ کار کو زیادہ مؤثر اور تیز کرنا اور ملک کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

رپورٹ کے مطابق زیادہ تر تارکینِ وطن پہلے تین دنوں کے دوران واپس مراکش چلے گئے تھے، تاہم ہزاروں افراد اب بھی افریقا میں واقع اسپین کے علاقے سیوٹا میں موجود ہیں، جن میں سے کئی افراد عارضی مقامات یا کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں۔

اسپین ماضی میں امیگریشن سے متعلق سخت قانون سازی کی مخالفت کرتا رہا ہے اور اس کا مؤقف رہا ہے کہ ہجرت کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے زیادہ جامع اور انسانی ہمدردی پر مبنی پالیسی زیادہ مؤثر ثابت ہوسکتی ہے۔

ہسپانوی حکام کا کہنا ہے کہ نئے نظام کے تحت بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ اور ضمانت کو برقرار رکھا جائے گا۔

web

Recent Posts

گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی

گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی اسلام آباد: پاکستان میں گاڑیوں کی تعداد…

3 دن ago

سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک سوات: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور…

3 دن ago

پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی

پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی پشاور: منہدم ہونے والے نجی اسکول کے…

3 دن ago

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون…

3 دن ago

خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں

خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں اسلام آباد: آڈیٹر جنرل پاکستان کی آڈٹ…

3 دن ago

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

2 ہفتے ago