جب دنیا بھر میں حالات خراب تھے، اس وقت مریم نواز نے 11 ارب روپے کا جہاز خریدا: حافظ نعیم کی تنقید

مہنگائی اور پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے مختلف شہروں میں دھرنے جاری

جماعت اسلامی کی جانب سے مہنگائی اور پیٹرولیم لیوی کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں دھرنے جاری ہیں۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اس وقت مسلم لیگ ن کی حکومت کھوکھلی ہوچکی ہے اور حکمرانوں کی عیاشیوں کا بوجھ عوام اٹھا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب دنیا بھر میں معاشی حالات خراب تھے تو حکومت نے 11 ارب روپے کا جہاز خرید لیا۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام سے بات کی جائے اور پیٹرولیم لیوی ختم کی جائے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ عوام کا جائز مطالبہ ہے اور اب عوام کو مزید دبایا نہیں جاسکتا، اس سلسلے کو ختم کرنا ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حیدرآباد میں بھی دھرنا شروع ہوچکا ہے اور آج اس کا تیسرا دن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے ملکی معیشت کی ٹریفک جام کی، وہ اب دھرنوں کی وجہ سے ٹریفک جام ہونے کی شکایت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ دھرنا برقرار رکھا جائے اور احتجاج کا دائرہ مزید بڑھایا جائے۔

حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ صوبے کے تعلیمی نظام کو تباہ کرکے رکھ دیا گیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر نوجوانوں میں غصہ بڑھ گیا تو حالات قابو سے باہر ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید الزام عائد کیا کہ شوگر مافیا حکومت کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے چینی کی قیمت کم کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن اس کے برعکس چینی مزید مہنگی ہوگئی۔

web

Recent Posts

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

4 دن ago

آزاد کشمیر پولیس کا کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کی گرفتاری کا دعویٰ

  آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…

4 دن ago

سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل یا غیر مؤثر نہیں کیا جا سکتا، صدر مملکت

  صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…

4 دن ago

ایشین گیمز 2026: شوٹر جی ایم بشیر نے پاکستان کے لیے ایک اور کانسی کا تمغہ جیت لیا

  پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…

1 ہفتہ ago

واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے نئے حفاظتی فیچرز متعارف کرا دیے

  واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…

1 ہفتہ ago