‘بچی کو ڈاکٹر نے نہیں میں نے بچایا’، پمز واقعے میں بچ جانیوالی واحد نومولود کی خالہ نے آنکھوں دیکھا حال بتادیا

پمز گائنی وارڈ میں آتشزدگی: زندہ بچ جانے والی نومولود کی خالہ کا انتظامیہ کے دعوے سے اختلاف

اسلام آباد: پمز اسپتال کے گائنی وارڈ میں آتشزدگی کے واقعے میں زندہ بچ جانے والی واحد نومولود کی خالہ نے اسپتال انتظامیہ کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچی کو کسی ڈاکٹر نے نہیں بلکہ انہوں نے خود ریسکیو کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خاتون نے بتایا کہ آگ لگنے کے وقت وہ اسپتال میں موجود تھیں۔ ان کے مطابق آگ لگتے ہی وہ وارڈ کی جانب گئیں تو ایک لیڈی ڈاکٹر کو وہاں سے بھاگتے ہوئے دیکھا۔ پوچھنے پر ڈاکٹر نے بتایا کہ وارڈ میں آگ لگ گئی ہے اور کسی مرد کو بلانے کا کہا۔

خاتون کے مطابق وہ فوری طور پر وارڈ کے اندر گئیں اور بتایا کہ ان کی بہن کی نومولود بچی اندر موجود ہے۔ انہوں نے بچی کو خود اٹھایا، اس دوران آگ کے شعلوں سے ان کے بال اور کندھا بھی متاثر ہوئے۔

نومولود کی خالہ کا کہنا تھا کہ اس وقت وارڈ میں کوئی ڈاکٹر موجود نہیں تھا اور ڈاکٹرز اپنی جان بچانے کے لیے باہر نکل چکے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک مرد ڈاکٹر بھی وہاں سے چلا گیا، جس کے بعد انہوں نے اپنی بہن اور بچی کو لے کر باہر نکلنے کی کوشش کی۔

خاتون نے دعویٰ کیا کہ پمز انتظامیہ بعد میں مسلسل ان سے رابطہ کرتی رہی اور کبھی کہا گیا کہ انہوں نے غلط بچی اٹھائی ہے، جبکہ کبھی یہ مؤقف اختیار کیا گیا کہ بچی کو نرس نے ریسکیو کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے وقت انہیں وہاں کوئی نرس نظر نہیں آئی۔

واضح رہے کہ پمز انتظامیہ کے مطابق گائنی وارڈ کی نرسری میں موجود 16 نومولود میں سے صرف ایک بچی کو بچایا جاسکا جبکہ 15 نومولود جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اسپتال کی نرسری میں صبح 6 بج کر 45 منٹ پر ایئر کنڈیشنر کے کمپریسر میں دھماکے کے باعث آگ لگی۔

web

Recent Posts

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

4 دن ago

آزاد کشمیر پولیس کا کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کی گرفتاری کا دعویٰ

  آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…

4 دن ago

سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل یا غیر مؤثر نہیں کیا جا سکتا، صدر مملکت

  صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…

4 دن ago

ایشین گیمز 2026: شوٹر جی ایم بشیر نے پاکستان کے لیے ایک اور کانسی کا تمغہ جیت لیا

  پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…

1 ہفتہ ago

واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے نئے حفاظتی فیچرز متعارف کرا دیے

  واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…

1 ہفتہ ago