پیر, ستمبر 21, 2026, 9:45 صبح
MykNewsTv
MykRealEstate
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم
No Result
View All Result
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم
No Result
View All Result
MykNewsTv
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

اسٹیٹ بینک 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے پرغورکررہا ہے: ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک

in اہم خبریں, پاکستان, کاروبار
0 0

اسٹیٹ بینک کا 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے پر غور

اسلام آباد: ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت حسین نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے پر غور کر رہا ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں نئے کرنسی نوٹوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ 10 روپے کا نوٹ ختم کرنے کی کوشش اس سے قبل بھی دو مرتبہ کی جا چکی ہے۔

ڈاکٹر عنایت حسین کے مطابق 10 روپے کے کرنسی نوٹ کی طباعت کی لاگت بڑھ گئی ہے، جس کی بنیاد پر اسے ختم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب نئے کرنسی نوٹ جاری کیے جائیں گے تو 10 روپے کا نوٹ ختم کردیا جائے گا۔

اجلاس میں چیئرمین قائمہ کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ کمیٹی نے تمام کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

اسٹیٹ بینک حکام نے بتایا کہ موجودہ ڈیزائن کے کرنسی نوٹ 2005 سے چھپ رہے ہیں، جبکہ نئے سکیورٹی فیچرز کے ساتھ کرنسی نوٹ متعارف کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ معاملہ کابینہ میں دو مرتبہ زیرِ بحث آچکا ہے اور کابینہ کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی نے نوٹوں کے ڈیزائن میں بعض تبدیلیاں کی ہیں۔

اجلاس میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے سوال اٹھایا کہ جس کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی گئی تھیں، اسی کی کمپنی کو کرنسی نوٹ ڈیزائن کرنے کا معاہدہ کیوں دیا گیا اور اس کے لیے بڈنگ کا عمل کیوں نہیں کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے بتایا کہ کنسلٹنٹ کی کمپنی ہی ڈیزائن سمیت متعلقہ کام انجام دے گی۔ اس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اسٹیٹ بینک خودمختار ادارہ ہے، تاہم اسے قواعد و ضوابط کی پابندی کرنا ضروری ہے۔

بریفنگ کے دوران ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پاکستان میں جعلی کرنسی کی گردش کم ہے، جس پر چیئرمین کمیٹی نے جعلی کرنسی سے متعلق اعداد و شمار پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔

نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن سے متعلق ڈپٹی گورنر نے بتایا کہ عوام کی پسندیدگی کو بھی مدنظر رکھا جا رہا ہے، تاہم سینیٹرز نے اس پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کرنسی نوٹوں کے معاملے میں پسند یا ناپسند کو بنیادی معیار نہیں ہونا چاہیے۔

ڈپٹی گورنر کے مطابق کابینہ کی ذیلی کمیٹی نئے کرنسی نوٹوں کا جائزہ لے رہی ہے اور کابینہ نے ان کے ڈیزائن میں بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔ ان تبدیلیوں کے حتمی ہونے کے بعد نئے کرنسی نوٹ مارکیٹ میں لائے جاسکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ نئے ڈیزائن ایک سال قبل وزارت خزانہ کو بھیجے جا چکے ہیں۔

Tags: اسٹیٹ بینک 10 روپے
Previous Post

پمز اسپتال واقعہ: نواز شریف کا حکومت سے ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

Next Post

قطری وزیرِ اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی آج ایران کا دورہ کریں گے

مزیدخبریں

اہم خبریں

کوہاٹ میں پولیس لائنز کے قریب نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

09/18/2026
اہم خبریں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 27 ستمبر کو ہونے والے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر 37 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

09/18/2026
اہم خبریں

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

09/17/2026
اہم خبریں

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار کردیا۔

09/17/2026
اہم خبریں

کراچی: جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے میں انجن نمبر 2 میں آگ لگنے کی اطلاع پر مسافروں کا ہنگامی انخلا کیا گیا، تاہم پی آئی اے ترجمان نے طیارے میں آگ لگنے کی تردید کردی۔

09/17/2026
اہم خبریں

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

09/17/2026
Next Post

قطری وزیرِ اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی آج ایران کا دورہ کریں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

کوہاٹ میں پولیس لائنز کے قریب نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

09/18/2026

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 27 ستمبر کو ہونے والے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر 37 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

09/18/2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

09/17/2026

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار کردیا۔

09/17/2026

کراچی: جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے میں انجن نمبر 2 میں آگ لگنے کی اطلاع پر مسافروں کا ہنگامی انخلا کیا گیا، تاہم پی آئی اے ترجمان نے طیارے میں آگ لگنے کی تردید کردی۔

09/17/2026

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

09/17/2026

اگست 2026
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  
« اپریل   ستمبر »
Myk-News-Tv

ایم وائے کے نیوزٹی وی پر آپ کو پاکستان سمیت دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں مستند ذرائع کے ساتھ ملیں گی اس کے ساتھ ساتھ روزانہ ہونے والے ٹاک شوز اورایم وائے کے نیوز ٹی وی کی مختلف ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے

No Result
View All Result

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

  • Contact Us
  • About Us
  • Privacy Policy

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist