ایرانی ریال کی قدر میں ریکارڈ کمی، ایک ڈالر 20 لاکھ ریال سے تجاوز کرگیا
امریکی پابندیوں کے باعث ایرانی کرنسی ریال کی قدر میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے اور ایرانی ریال امریکی ڈالر کے مقابلے میں تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک امریکی ڈالر کی قیمت 20 لاکھ ایرانی ریال سے بھی تجاوز کرگئی، جس کے نتیجے میں ایرانی شہریوں کی قوتِ خرید مزید متاثر ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جنگ سے قبل 20 لاکھ ایرانی ریال میں تقریباً 4 کلو ٹماٹر، آدھا کلو مرغی اور ایک لیٹر سے کچھ کم کھانے کا تیل خریدا جا سکتا تھا، تاہم اب اسی رقم میں ان اشیا کی آدھی مقدار بھی خریدنا مشکل ہوگیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ٹماٹر کی اوسط قیمت میں 71 فیصد، مرغی کی قیمت میں 74 فیصد جبکہ کھانے کے تیل کی قیمت میں 177 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔













