بدھ, ستمبر 30, 2026, 9:22 شام
MykNewsTv
MykRealEstate
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم
No Result
View All Result
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم
No Result
View All Result
MykNewsTv
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

ایس سی او قومی رابطہ کاروں کا تین روزہ اجلاس اسلام آباد میں اختتام پذیر

in اہم خبریں, پاکستان, ورلڈ
0 0

ایس سی او قومی رابطہ کاروں کا تین روزہ اجلاس اسلام آباد میں اختتام پذیر

اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے قومی رابطہ کاروں کا تین روزہ اجلاس بدھ کے روز اختتام پذیر ہوگیا۔

اجلاس کے بعد بھارتی قومی رابطہ کار آلوک دیمری نے پاکستانی سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پہلی مرتبہ پاکستان آنے پر خوشی ہوئی ہے۔

پاکستان نے رواں ماہ شنگھائی تعاون تنظیم کی 2026-27 کے لیے سربراہی سنبھالی ہے، جبکہ اگست 2027 میں ایس سی او کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس کی میزبانی بھی اسلام آباد کرے گا۔

28 سے 30 ستمبر تک جاری رہنے والے اجلاس میں پاکستان کی صدارت کے دوران ایس سی او کی سرگرمیوں کے پروگرام، آئندہ اجلاسوں اور اہم تقریبات کی تیاریوں سمیت تنظیم کے ایجنڈے سے متعلق مختلف امور پر غور کیا گیا۔

پاکستان نے اپنی صدارت کے لیے ’تصور کو عمل میں بدلنا: رابطہ کاری، جدت اور مشترکہ خوشحالی‘ کا موضوع منتخب کیا ہے۔ اس کے تحت علاقائی رابطہ کاری، اقتصادی تعاون، جدت اور رکن ممالک کے عوام کے درمیان روابط کے فروغ کو ترجیح دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اجلاس میں بھارت کی شرکت خاص طور پر قابلِ ذکر رہی، کیونکہ یہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ کشیدہ دوطرفہ تعلقات کے ماحول میں ہوئی ہے۔

اسلام آباد میں منعقد ہونے والا یہ اجلاس اگلے سال ہونے والے ایس سی او سربراہی اجلاس کی تیاری کے عمل کا ابتدائی مرحلہ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستان نے کہا ہے کہ اگست 2027 میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں ایس سی او کے تمام رکن ممالک کے رہنماؤں کو مدعو کیا جائے گا، جن میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی شامل ہوں گے۔

’امید ہے دیگر شہر دیکھنے کا بھی موقع ملے گا‘

بدھ کے روز پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے بھارتی قومی رابطہ کار آلوک دیمری کی پاکستانی سرکاری میڈیا سے ہونے والی گفتگو اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

گفتگو میں آلوک دیمری نے پاکستان کے اپنے پہلے دورے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ انہیں مستقبل میں پاکستان کے دیگر شہروں کو دیکھنے کا موقع بھی ملے گا۔

Tags: Myk News Tv
Previous Post

فلائی دبئی کی پرواز میں پائلٹس کے درمیان جھگڑا، طیارے کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ

Next Post

صومالیہ کے قریب آئل ٹینکر کی بازیابی کے دوران تین پاکستانی شہری ہلاک

مزیدخبریں

اہم خبریں

صومالیہ کے قریب آئل ٹینکر کی بازیابی کے دوران تین پاکستانی شہری ہلاک

09/30/2026
اہم خبریں

فلائی دبئی کی پرواز میں پائلٹس کے درمیان جھگڑا، طیارے کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ

09/30/2026
اہم خبریں

صومالیہ میں قزاقوں کے ہاتھوں آئل ٹینکر کے عملے کے 5 افراد ہلاک

09/30/2026
اہم خبریں

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

09/17/2026
اہم خبریں

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار کردیا۔

09/17/2026
اہم خبریں

کراچی: جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے میں انجن نمبر 2 میں آگ لگنے کی اطلاع پر مسافروں کا ہنگامی انخلا کیا گیا، تاہم پی آئی اے ترجمان نے طیارے میں آگ لگنے کی تردید کردی۔

09/17/2026
Next Post

صومالیہ کے قریب آئل ٹینکر کی بازیابی کے دوران تین پاکستانی شہری ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

صومالیہ کے قریب آئل ٹینکر کی بازیابی کے دوران تین پاکستانی شہری ہلاک

09/30/2026

ایس سی او قومی رابطہ کاروں کا تین روزہ اجلاس اسلام آباد میں اختتام پذیر

09/30/2026

فلائی دبئی کی پرواز میں پائلٹس کے درمیان جھگڑا، طیارے کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ

09/30/2026

صومالیہ میں قزاقوں کے ہاتھوں آئل ٹینکر کے عملے کے 5 افراد ہلاک

09/30/2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

09/17/2026

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار کردیا۔

09/17/2026

ستمبر 2026
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  
« اگست    
Myk-News-Tv

ایم وائے کے نیوزٹی وی پر آپ کو پاکستان سمیت دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں مستند ذرائع کے ساتھ ملیں گی اس کے ساتھ ساتھ روزانہ ہونے والے ٹاک شوز اورایم وائے کے نیوز ٹی وی کی مختلف ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے

No Result
View All Result

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

  • Contact Us
  • About Us
  • Privacy Policy

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist