بابر اعظم پر ہراسانی کا الزام عائد لگانے والی خاتون وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش
لاہور :لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر ہراسانی کا الزام عائد کرنے والی خاتون اپنی وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہو گئیں۔ عدالت عالیہ کے جسٹس وحید خان نے قومی کرکٹر بابر اعظم کی درخواست پر سماعت کی۔ لاہور ہائی کورٹ نے بابر اعظم پر ہراسانی مقدمے کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا پر کرکٹر کے وکیل پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ سماعت کے دوران عدالت نے بابر اعظم کے وکیل سے سوال کیا کہ "یہ 2021ء کی درخواست ہے، ہر مرتبہ آپ کیس ملتوی کرنے کی درخواست دائر کرتے ہیں؟” اس پر بابر اعظم کے وکیل کے ایسوسی ایٹ نے بتایا کہ سینئر وکیل بیرسٹر حارث عظمت موجود نہیں ہیں، لہذا کیس ملتوی کیا جائے۔
دوسری جانب خاتون درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ یہ زنا کا کیس ہے، کرکٹر بابر اعظم شادی کا جھانسا دے کر خاتون سے زیادتی کرتے رہے ہیں اور انہوں نے خاتون کے 12 لاکھ روپے بھی دینے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے بابر اعظم کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی اسلام آباد: پاکستان میں گاڑیوں کی تعداد…
سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک سوات: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور…
پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی پشاور: منہدم ہونے والے نجی اسکول کے…
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون…
خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں اسلام آباد: آڈیٹر جنرل پاکستان کی آڈٹ…
لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…