Categories: کھیل

قذافی اسٹیڈیم کی تزئینِ نو مکمل، وزیراعظم 7 فروری کو افتتاح کریں گے

لاہور: چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کے سلسلے میں جدید طرز پر تعمیر کیے گئے قذافی اسٹیڈیم کا باضابطہ افتتاح 7 فروری کو شام 7 بجے وزیرِاعظم شہباز شریف کریں گے۔افتتاحی تقریب کے دوران لیزر لائٹ شو سمیت مختلف رنگا رنگ تفریحی پرفارمنس کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں کرکٹ اور فنونِ لطیفہ سے وابستہ شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے چیئرمین محسن نقوی اسٹیڈیم کی تعمیر میں حصہ لینے والے ایک ہزار مزدوروں کو دوپہر ایک بجے ظہرانہ دیں گے۔ اس موقع پر ان کی خدمات کو سراہنے کے لیے خصوصی تعریفی اسناد بھی دیے جانے کا امکان ہے۔افتتاحی تقریب میں شریک معزز مہمانوں کو "عمران خان انکلوژر” میں بٹھایا جائے گا، جہاں سے وہ اس تاریخی تقریب کا نظارہ کریں گے۔رات 7 بج کر 30 منٹ پر قومی کرکٹ ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے نئی کٹ کی باضابطہ رونمائی بھی کی جائے گی، جس میں قومی کھلاڑی اور کوچنگ اسٹاف موجود ہوں گے.

web

Recent Posts

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے جج کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…

3 دن ago

الیکٹرک بائیک اسکیم: مریم نواز نے طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ کی وصولی روک دی

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…

3 دن ago

لاہور ہائیکورٹ نے تمباکو اور پان کی تشہیر کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…

3 دن ago

مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ سے متعلق رپورٹ پیش

لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…

3 دن ago

ہراسانی کیس: این سی سی آئی اے نے مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑکو دوبارہ نوٹسز جاری کردیے

این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…

3 دن ago