آئی ایم ایف کا وفد فروری میں پاکستان کا دورہ کرے گا، قسط ایک ارب ڈالر کا امکان

حکومت پاکستان معاہدے کے تحت کچھ شرائط کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے،وزیر خزانہ

آئی ایم ایف کا وفد فروری میں پاکستان کا دورہ کرے گا، قسط ایک ارب ڈالر کا امکان

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف کا وفد فروری کے آخر یا مارچ کے شروع میंہ پاکستان کا دورہ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا وفد اپنے اطمینان کی صورت میں قرض کی اگلی قسط ایک ارب ڈالر جاری کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت پاکستان معاہدے کے تحت کچھ شرائط کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے، جن میں زرعی ٹیکس کا نفاذ، خوردہ فروشوں سے ٹیکس کی وصولی اور شش ماہی محصولات کا ہدف حاصل کرنے میں ناکامی بھی شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت زرعی ٹیکس کے نئے قوانین کی منظوری کے حوالے سے بلوچستان اور سندھ حکومتوں سے بات چیت جاری کر رہی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم ایک نئے قانون پر کام کر رہے ہیں جس کے تحت کوئی بھی جائیدار خریدنے سے قبل خریداروں کو خریداری کی اجازت کے حوالے سے ذرائع آمدنی ظاہر کرنے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر بھی اس استثنیٰ کی بات پر غور کر رہا ہے اور ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے استثنیٰ کی حد تجویز کرنے کے لیے بلال اظہر کیانی کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی قائم کر دی ہے۔

web

Recent Posts

کوہاٹ میں پولیس لائنز کے قریب نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

کوہاٹ میں پولیس لائنز کے قریب نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد…

9 گھنٹے ago

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 27 ستمبر کو ہونے والے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر 37 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 27 ستمبر کو ہونے والے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر 37 صفحات…

9 گھنٹے ago

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…

1 دن ago

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار کردیا۔

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…

1 دن ago