خاتون کے بالوں میں جوئیں دیکھ کر پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

ہنگامی لینڈنگ کے بعد مسافروں کو 12 گھنٹے کی تاخیر کی اطلاع دی گئی

خاتون کے بالوں میں جوئیں دیکھ کر پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

لاس اینجلس: ایک غیر معمولی واقعہ میں، امریکی ایئرلائنز کی پرواز 2201 کو ایک خاتون مسافر کے بالوں میں جوئیں رینگنے کی شکایت پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ یہ واقعہ 15 جون کو پیش آیا جب لاس اینجلس سے نیویارک جانے والی پرواز کو فونکس میں اتارا گیا۔

بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پرواز میں موجود ایک مسافر ایتھن جوڈیلسن نے ٹک ٹاک ویڈیو میں واقعے کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ عملے نے ہنگامی لینڈنگ کے بارے میں اُس وقت بہت کم معلومات فراہم کی تھیں۔ جوڈیلسن نے کہا، "میں نے دیکھا کہ مسافروں میں سے کوئی خوفزدہ نہیں تھا لیکن جیسے ہی ہم لینڈ کرتے ہیں تو ایک عورت تیزی سے ہوائی جہاز کے سامنے کی طرف بھاگتی ہے۔”

پرواز کے دوران دو مسافروں نے خاتون کے بالوں میں جوئیں رینگتے ہوئے دیکھی تھیں جس پر انہوں نے فوراً فلائٹ اٹینڈنٹ کو آگاہ کیا۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے طیارے کے عملے نے ایمرجنسی کی حالت فوری طور پر طیارے ہو اتار لیا گیا کیا۔

ایئر لائنز نے بعد میں اپنے اک بیان کو فوری طور پر جاری کیا ہے اور اس بات کو کنفرم کرتے ہوئے کہا کہ طبی ایمرجنسی کی وجہ سے طیارے کو اتار لیا گیا

ہنگامی لینڈنگ کے بعد مسافروں کو 12 گھنٹے کی تاخیر کی اطلاع دی گئی اور انہیں ہوٹل کے واؤچر بھی فراہم کیے گئے تاکہ ان کی مشکلات کو کم کیا جا سکے۔ مسافروں نے اس تاخیر پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا، کچھ نے ایئر لائن کے حفاظتی اقدامات کو سراہا جبکہ کچھ نے طویل انتظار کی شکایت کی۔

یہ واقعہ ایئر لائنز کی سیکیورٹی اور صحت کے معیارات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے ایک اہم سبق کے طور پر سامنے آیا ہے، تاکہ مستقبل میں اس قسم کے حالات سے نمٹا جا سکے۔

web

Recent Posts

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…

2 ہفتے ago

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار کردیا۔

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…

2 ہفتے ago

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔ ذرائع…

2 ہفتے ago

بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان…

2 ہفتے ago