پاکستان تاقیامت ہے اور رہے گا، کسی کا باپ پاکستان کو نہیں توڑ سکتا: وزیراعلیٰ بلوچستان

پاکستان تاقیامت قائم رہے گا، کسی کا باپ پاکستان کو نہیں توڑ سکتا: سرفراز بگٹی

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان تاقیامت قائم رہے گا اور کوئی طاقت ملک کو توڑ نہیں سکتی۔ ہم محب وطن پاکستانی تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔

جشنِ آزادی کے حوالے سے پولو گراؤنڈ میں منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ وطن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے ایف سی، پولیس اور سویلین سمیت تمام شہداء کو یاد کیا جنہوں نے ملک کے لیے اپنا خون بہایا۔

میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیں بے شمار قربانیوں کے بعد ملا اور قربانیوں کا یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ بلوچستان میں تمام سیکیورٹی فورسز امن کے لیے قربانیاں دے رہی ہیں، جنہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام شہداء کے لواحقین اپنے پیاروں کی جدائی میں غمزدہ ہیں، بلوچستان کے عوام ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ کچھ عناصر مختلف پروپیگنڈے کے ذریعے صوبے کے نوجوانوں کو بہکانے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم بلوچستان کے نوجوان اب ان کی ہر چال کو سمجھ چکے ہیں۔

میر سرفراز بگٹی نے دوٹوک انداز میں کہا کہ پاکستان تاقیامت قائم رہے گا اور کسی کا باپ پاکستان کو نہیں توڑ سکتا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستانی قوم اپنی حب الوطنی پر قائم رہے گی۔

web

Recent Posts

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…

2 ہفتے ago

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار کردیا۔

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…

2 ہفتے ago

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔ ذرائع…

2 ہفتے ago

بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان…

2 ہفتے ago