’کھانے کی برائیاں کون کرے گا؟‘، منفرد شادی کارڈ سوشل میڈیا پر چھا گیا

’پھوپھا پھوپھی جی کا غصہ دیکھنے آئیں

بھارت میں ایک شادی کے کارڈ نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے، جس میں مہمانوں کو منفرد انداز میں مدعو کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی بے عزتی بھی کی گئی ہے۔ کارڈ کی شروعات کچھ یوں ہوتی ہے، "ہماری شادی میں آپ کی موجودگی بہت ضروری ہے، کیونکہ آپ نہ آئے تو کھانے کی برائی کون کرے گا؟”

یہ کارڈ ایکس (ٹوئٹر) پر وائرل ہوا ہے اور اس کے متن نے ہر کسی کو حیران کر دیا ہے۔ دلہن کے نام کی جگہ ‘شرما جی کی لڑکی’ (پڑھائی میں تیز) اور دلہے کے نام کی جگہ ‘گوپال جی کا لڑکا’ (بی ٹیک کرکے دکان سنبھالتا ہوا) لکھا گیا ہے۔ شادی کی تاریخ 5 جنوری 2025 ہے اور کارڈ میں یہ بھی درج ہے کہ ٹنکو کے ایگزام اسی دن ختم ہو رہے ہیں۔

کارڈ میں ریسیپشن کا دعوت نامہ بھی شامل ہے، جس میں لکھا ہے کہ شادی ہو چکی ہے، اب باری ہے بوا اور پھوپھاجی کے جھگڑے کی۔ کارڈ میں مہمانوں کے لیے گائیڈ لائنز بھی درج ہیں، جیسے کہ "برائے مہربانی اپنے بچوں کو سنبھالیں، شادی کا اسٹیج ان کا کھیل کا میدان نہیں۔”

کارڈ میں مزید لکھا ہے کہ "پھوپھا پھوپھی جی سے مل کر جائیں ورنہ ان کا منہ گول گپے کی طرح پھول جائے گا، کھانا کھا کر جائیں، ایک شخص کے ریٹ صرف 2000 روپے پلیٹ ہیں۔” تحائف کے بارے میں لکھا ہے کہ "براہ مہربانی کوئی تحفہ نہیں، صرف گوگل پے یا نقد، کیونکہ ہمیں پہلے ہی 7 ڈنر سیٹ اور 20 فوٹو فریمز مل چکے ہیں۔”

 

 

web

Recent Posts

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

1 دن ago

آزاد کشمیر پولیس کا کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کی گرفتاری کا دعویٰ

  آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…

1 دن ago

سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل یا غیر مؤثر نہیں کیا جا سکتا، صدر مملکت

  صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…

1 دن ago

ایشین گیمز 2026: شوٹر جی ایم بشیر نے پاکستان کے لیے ایک اور کانسی کا تمغہ جیت لیا

  پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…

1 ہفتہ ago

واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے نئے حفاظتی فیچرز متعارف کرا دیے

  واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…

1 ہفتہ ago