ایک صدی کا انتظار ختم، برطانوی خاندان میں پہلے لڑکے کی پیدائش
برطانیہ کے قصبے اسٹو مارکیٹ میں ایک خاندان کے ہاں 65 سال بعد پہلے لڑکے کی پیدائش ہوئی، جس پر انہوں نے 30 سال پرانی خاندانی تصویر کو دوبارہ بنایا۔
27 سالہ شانتیل اسٹون کے ہاں 26 نومبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی، جو 1959 کے بعد خاندان کا پہلا لڑکا ہے۔ 1997 میں شانتیل کی پیدائش کے وقت ان کی نانی نے 4 نسلوں کے ساتھ ایک یادگار تصویر کھینچوائی تھی۔ اس تصویر میں نومولود شانتیل اپنی والدہ ایمنڈا لی کی گود میں تھیں، جبکہ ان کی نانی لنزے اسٹون، پرنانی جوان ایبرن اور سکڑ نانی ایڈتھ میننگ بھی تصویر میں موجود تھیں۔
اس خاندان میں آخری بار 1959 میں لڑکے کی پیدائش ہوئی تھی، جو لنزے اسٹون کے بھائی کیون تھے۔ لنزے نے بتایا کہ 1997 میں جب تصویر کھینچی گئی، تو ان کی والدہ نے کہا تھا کہ شاید اگلی نسل میں لڑکا ہو جائے، لیکن ایسا نہ ہوا اور ان کی بیٹی نے مزید تین لڑکیوں کو جنم دیا۔
اب، 65 سال بعد، جب لڑکے کی پیدائش ہوئی، تو خاندان نے ایک اور یادگار تصویر کھینچوائی۔
91 سالہ جوان ایبرن، جو اب خاندان کی سرپرست ہیں، کی سالگرہ کے موقع پر پورا خاندان اکٹھا ہوا۔ اس موقع پر بچے کی پیدائش کا جشن منایا گیا اور نئی تصویر لی گئی۔ لنزے اسٹون نے کہا، "یہ لمحہ ہمارے لیے بہت خاص تھا۔ میرا نواسا بہت پیارا ہے اور اپنے والدین کی طرح نہایت متحرک لگتا ہے۔”
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…
پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…
کراچی: جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے میں انجن نمبر 2 میں آگ لگنے کی اطلاع پر مسافروں…
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے…
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔ ذرائع…
بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان…