ایک ایسا خاص روبوٹ جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا

کوئی شخص کچھ دیر تک اس سے دور رہے تو پھر یہ اپنا سر اردگرد گھمانے لگتا ہے

ایک ایسا خاص روبوٹ جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔

آج کل روبوٹس کی تخلیق پر بڑی توجہ دی جا رہی ہے، مگر آپ نے کبھی بھی میرومی نام کا یہ منفرد روبوٹ نہیں دیکھا ہوگا۔

یہ حیرت انگیز روبوٹ جاپانی کمپنی Yukai Engineering نے تیار کیا ہے اور یہ بالکل ایک شرمیلے بچے کی مانند حرکت کرتا ہے۔

یہ اپنے سنسرز کا استعمال کرتے ہوئے اردگرد موجود لوگوں اور اشیاء کو پہچانتا ہے اور پھر شرما کر اپنا منہ پھیر لیتا ہے۔

در حقیقت، اگر کوئی شخص اس کو چھوئے یا اس کے قریب جائے تو یہ اپنا سر پیچھے کی طرف موڑ لیتا ہے۔

یعنی یہ ایک بہت ہی شرمیلا روبوٹ ہے جو کسی کے قریب آنے پر اپنی منہ چھپانے کی کوشش کرتا ہے۔

لاس ویگاس میں جاری کنزیومر الیکٹرونکس شو (سی ای ایس) کے دوران اس روبوٹ کی نمائش کی گئی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ روبوٹ 2025 کے وسط میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا اور یہ گلابی اور گرے رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

بہت اچھی بات یہ ہے کہ اس کی قیمت صرف 70 ڈالرز رکھی گئی ہے۔

یہ روبوٹ چلنے میں ناکام ہے، البتہ یہ اپنے سر کو تھوڑا سا گھما سکتا ہے، لیکن آپ کو اسے حرکت میں دیکھنے کے لیے اس کو کسی بیگ یا پرس کے ساتھ منسلک کرنا ہوگا۔

جب آپ اس کے قریب پہنچتے ہیں تو یہ اپنا سر دوسری طرف گھما لیتا ہے۔

اگر آپ اسے چھوتے ہیں تو یہ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے انکار میں سر کو ہلا رہا ہو۔

اگر کوئی شخص کچھ دیر تک اس سے دور رہے تو پھر یہ اپنا سر اردگرد گھمانے لگتا ہے۔

web

Recent Posts

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے جج کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…

5 دن ago

الیکٹرک بائیک اسکیم: مریم نواز نے طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ کی وصولی روک دی

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…

5 دن ago

لاہور ہائیکورٹ نے تمباکو اور پان کی تشہیر کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…

5 دن ago

مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ سے متعلق رپورٹ پیش

لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…

5 دن ago

ہراسانی کیس: این سی سی آئی اے نے مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑکو دوبارہ نوٹسز جاری کردیے

این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…

5 دن ago