لوگوں کی تعریف کر کے 10،000 یومیہ کمانے والا شخص

43 سالہ شخص اس سے قبل اپنے آبائی شہر توچیگی میں ایک کمپنی میں کام کر چکے تھے۔

لوگوں کی تعریف کر کے 10،000 یومیہ کمانے والا شخص

روزی کمانے کے مختلف روایتی طریقے تو ہم سب جانتے ہیں، لیکن پیسہ کمانے کے لیے کسی کی تعریف کرنے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟

ایک جاپانی شہری، جنہیں "انکل پریز” (تعریفوں کے انکل) کے نام سے جانا جاتا ہے، روزانہ سڑک پر کھڑے ہو کر تھوڑی سی فیس کے بدلے اجنبیوں کی تعریفیں کرتے ہیں تاکہ اپنی روزی کمائیں۔

انکل پریز نے گزشتہ سال جاپان میں خبروں میں جگہ بنائی تھی، جب فوجی ٹی وی نے ان کے اس منفرد "پیشے” پر ایک مختصر دستاویزی فلم نشر کی۔

43 سالہ یہ شہری اپنے آبائی شہر توچیگی میں ایک کمپنی میں کام کرتے تھے، لیکن زندگی کے ایک نکتۂ عروج پر انہیں جوئے کی لت لگ گئی، جس کے نتیجے میں نہ صرف وہ اپنی فیملی اور نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھے، بلکہ ان کے والد کی بیماری کے باعث وہ جوئے کے پیسے بھی نہیں دے سکے۔ آخرکار، ان کے خاندان نے بھی ان سے تعلقات منقطع کر لیے اور وہ سڑک پر آ گئے۔

یہ وہ وقت تھا جب انہوں نے خود کو غفلت سے باہر نکالا اور جوئے کی لت چھوڑ کر اپنی زندگی کو دوبارہ سنوارنا شروع کیا۔ ان کا ہمیشہ سے ایک اسٹریٹ پرفارمر بننے کا خواب تھا، مگر ان کے پاس جادو کے کرتب یا گانے جیسی کوئی خاص مہارت نہیں تھی۔

اسی دوران، ان کے ذہن میں لوگوں کی تعریف کر کے پیسے کمانے کا خیال آیا۔ اوسطاً، وہ ایک دن میں 30 سے زیادہ لوگوں کی تعریف کرتے ہیں، جس سے انہیں تقریباً 10,000 ین (65 ڈالر) کی روزانہ کمائی ہوتی ہے۔

web

Recent Posts

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…

2 ہفتے ago

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار کردیا۔

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…

2 ہفتے ago

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔ ذرائع…

2 ہفتے ago

بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان…

2 ہفتے ago