باغیوں نے حلب میں صدر بشارالاسد کی رہائش گاہ پر قبضہ کرلیا

ترک وزیر خارجہ نے شام میں بڑھتی ہوئی کشیدگی میں بیرونی مداخلت کے امکان کو مسترد کردیا

باغیوں نے حلب میں صدر بشارالاسد کی رہائش گاہ پر قبضہ کرلیا

حلب:شام کے صوبے حلب میں شامی باغیوں اور شامی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، روسی اور شامی فضائیہ کی جانب سے باغیوں کو پسپا کرنے کیلئے فضائی حملے کیے گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق باغیوں نے حلب میں صدر بشارالاسد کی رہائش گاہ پر قبضہ کرلیا جبکہ باغیوں کی شیلنگ سے 6 شہری جاں بحق ہوگئے۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ترک وزیرخارجہ سے ملاقات کی جس دوران ترکیہ نے فریقین کو مفاہمت کا مشورہ دیا۔ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترک وزیر خارجہ نے شام میں بڑھتی ہوئی کشیدگی میں بیرونی مداخلت کے امکان کو مسترد کردیا۔انہوں نے کہا کہ حزب مخالف اور اسد حکومت کے درمیان بات چیت نہ ہونے کے باعث معاملات اس نہج تک پہنچے ہیں، مخالفین کے جائز مطالبات کو نظرانداز کرنا ایک غلطی تھی۔ادھر امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے بھی شام میں جاری کشیدگی روکنے کا مطالبہ کرتے کردیا ہے۔

web

Recent Posts

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے جج کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…

6 دن ago

الیکٹرک بائیک اسکیم: مریم نواز نے طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ کی وصولی روک دی

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…

6 دن ago

لاہور ہائیکورٹ نے تمباکو اور پان کی تشہیر کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…

6 دن ago

مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ سے متعلق رپورٹ پیش

لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…

6 دن ago

ہراسانی کیس: این سی سی آئی اے نے مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑکو دوبارہ نوٹسز جاری کردیے

این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…

6 دن ago