غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 86 ہزار تک پہنچ سکتی ہے: لینسٹ رپورٹ
غزہ میں ہلاکتوں کی اصل تعداد 1 لاکھ 86 ہزار تک پہنچ سکتی ہے لینسٹ رپورٹ:
غزہ کی موجودہ صورت حال پر عالمی سطح پر مشہور تحقیقی جریدے لینسٹ نے ایک اہم رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 38 ہزار سے زائد بتائی جا رہی ہے، مگر اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔ اب تک ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 1 لاکھ 86 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے
تحقیقی رپورٹ کے مطابق غزہ کی 23 لاکھ کی آبادی میں سے 8 فیصد افراد جنگ کا نشانہ بنے ہیں، جن میں خواتین اور معصوم بچے بڑی تعداد میں شامل ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 38 ہزار 200 سے زیادہ ہے، تاہم خوراک کی تقسیم کے نیٹ ورکس اور دیگر اہم انفراسٹرکچر کی وسیع تباہی کی وجہ سے اموات کی حقیقی تعداد بہت زیادہ ہو سکتی ہے۔
لینسٹ کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) کو بھی مالی امداد میں نمایاں کٹوتیوں کا سامنا ہے۔ اس مشکل صورت حال کی وجہ سے غزہ میں بالواسطہ اموات کی تعداد براہ راست اموات سے تین سے پندرہ گنا زیادہ ہو سکتی ہیں۔
یہ اعداد و شمار غزہ کی موجودہ صورت حال کی شدت کو ظاہر کرتے ہیں اور انسانی بحران کی ایک بھیانک تصویر پیش کرتے ہیں۔ عالمی برادری کو اس مسئلے پر فوری توجہ دینی ہوگی تاکہ مزید تباہی سے بچا جا سکے۔
اسلام آباد: رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فورسز کے ساتھ نہ کھڑے ہونے والی سیاسی جماعت مائنس ہوجائے…
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 20 دسمبر کو ہوں گے، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا الیکشن کمیشن آف پاکستان…
سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی ڈیڈ لائن میں ایک ماہ کی توسیع کراچی ایئرپورٹ…
پشاور: علی امین گنڈاپور نے سلمان اکرم راجہ کے بیان کو افسوس ناک اور پارٹی اتحاد کے لیے نقصان دہ…
پشاور: تحریک انصاف کا آئندہ 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو…
کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں گندم کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرگیا، جبکہ آٹے کی قیمتوں میں بھی نمایاں…