9 مئی واقعات ،فوجی عدالتوں سے عام شہریوں کو سنائی گئی سزاؤں پر امریکہ کا شدید ردعمل
واشنگٹن:امریکہ نے 9 مئی کے واقعات کے سلسلے میں فوجی عدالتوں کے ذریعے عام شہریوں کو سنائی گئی سزاؤں پر شدید خدشات کا اظہار کیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستانی فوجی عدالتوں کی کارکردگی پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کو 9 مئی کے احتجاجی واقعات میں ملوث افراد کے خلاف فوجی ٹربیونلز کے فیصلوں پر تحفظات ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، امریکی حکومت نے ان سزاؤں کو انصاف کے بنیادی اصولوں اور منصفانہ ٹرائل کی روح کے خلاف قرار دیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل یورپی یونین نے بھی اس اقدام کی سخت مخالفت کی تھی۔ یورپی یونین نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان میں عام شہریوں کے خلاف فوجی عدالتوں کے فیصلے بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتے ہیں۔
یورپی یونین نے پاکستان پر زور دیا تھا کہ وہ اپنے شہریوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے اور منصفانہ ٹرائل کے حق کی پاسداری کرے۔
دوسری طرف برطانوی دفتر خارجہ نے بھی فوجی عدالتوں کے ذریعے عام شہریوں کے مقدمات کی سماعت پر سخت اعتراض کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان عدالتوں میں شفافیت اور غیر جانبدارانہ عمل کی کمی ہے، جس کی وجہ سے انصاف کے عمل پر سوالات اٹھتے ہیں۔
برطانوی حکومت نے اپنے بیان میں اس قسم کی کارروائیوں کو انصاف کے تقاضوں اور عوامی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان پر سخت تنقید کی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…
مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…
لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں نے پاک افغان سرحد…
این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…