نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی وفد نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اہم ملاقات کی، جس میں بھارت کی جانب سے حالیہ یکطرفہ اقدامات اور جارحانہ طرز عمل کے خلاف پاکستان کا مؤقف تفصیل سے پیش کیا گیا۔
اس موقع پر بلاول بھٹو نے سیکرٹری جنرل کو وزیراعظم پاکستان کا خصوصی خط بھی پیش کیا اور اقوام متحدہ کی جانب سے تحمل، سفارتکاری اور مکالمے کے فروغ کی کوششوں کو سراہا۔ ملاقات میں 22 اپریل 2025 کے پہلگام حملے کے بعد کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے پاکستان پر بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد اور ناقابلِ اعتبار قرار دیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت کی طرف سے کسی بھی ٹھوس ثبوت یا شفاف تحقیقات کے بغیر پاکستان پر الزامات لگانا نہ صرف غیر ذمہ دارانہ ہے بلکہ اس سے خطے میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے خاص طور پر بھارت کے یکطرفہ فوجی اقدامات، شہری ہلاکتوں، بنیادی ڈھانچے کی تباہی اور سندھ طاس معاہدے کی من مانی معطلی کو علاقائی سلامتی کے لیے شدید خطرہ قرار دیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت خطے میں "نیا معمول” قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جس میں طاقت کے استعمال اور بین الاقوامی قوانین کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ بلاول بھٹو نے زور دیا کہ اگر اس رجحان کو روکا نہ گیا تو یہ ایٹمی خطے میں ایک بڑے تنازعے کو جنم دے سکتا ہے۔
پاکستانی وفد نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے، مؤثر مکالمے کے آغاز، اور سندھ طاس معاہدے کی مکمل بحالی کے لیے فعال کردار ادا کریں۔ بلاول بھٹو نے خاص طور پر مسئلہ جموں و کشمیر کے حل کو جنوبی ایشیا میں مستقل امن کی بنیاد قرار دیا اور اقوام متحدہ سے اس ضمن میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔ وفد نے بھارتی جارحیت، آبی وسائل پر حملے، اور اقوام متحدہ کے چارٹر و عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر تفصیلی بریفنگ دی اور واضح کیا کہ پاکستان پر درپردہ "آبی جنگ” مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کی امن پسندی اور سفارتی راستہ اختیار کرنے کی خواہش کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اقوام متحدہ جنوبی ایشیا میں امن، استحکام اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے اپنی تمام تر کوششیں جاری رکھے گا، اور یہ کام اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کیا جائے گا۔ ملاقات کا اختتام باہمی تعاون اور علاقائی امن کے فروغ کے عزم کے ساتھ ہوا۔
لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…
آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…
پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…
واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک کے تمام معاشی اشاریے…