کولکتہ: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بی سی سی آئی کے سابق صدر سارو گنگولی اور ان کی اہلیہ ڈونا گنگولی کو مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گنگولی خاندان اور ان کے پرسنل اسسٹنٹ کی جانب سے پولیس میں درج شکایت کے مطابق تازہ دھمکی آمیز خط پیر کو بنگال کرکٹ کے صدر کے دفتر میں کھولا گیا۔
رپورٹس کے مطابق خط مکمل طور پر انگریزی میں تحریر تھا، جس میں سارو گنگولی اور ان کے خاندان کو ’ختم‘ کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق گزشتہ 6 ماہ سے گنگولی خاندان کو اس نوعیت کے خطوط موصول ہورہے تھے، تاہم ابتدا میں انہیں حد سے زیادہ پرجوش مداحوں کے خطوط سمجھ کر نظر انداز کردیا گیا۔ حالیہ خط میں استعمال کی گئی جارحانہ زبان اور مسلسل دھمکیوں کے باعث خاندان نے معاملہ پولیس تک پہنچانے کا فیصلہ کیا۔
گنگولی خاندان کی جانب سے مقامی پولیس اسٹیشن میں باقاعدہ تحریری شکایت درج کرائی گئی ہے جبکہ ریاستی حکومت کے سکیورٹی ڈپارٹمنٹ کو بھی صورتحال سے آگاہ کرکے فوری اقدامات کی درخواست کی گئی ہے۔
شکایت کے مطابق گزشتہ چند ماہ سے نامعلوم افراد کی جانب سے سارو گنگولی کے خلاف نازیبا اور قابل اعتراض ریمارکس پر مشتمل خطوط بھیجے جارہے تھے، جنہیں ابتدا میں ذاتی ناراضی یا گنگولی کو ناپسند کرنے والے کسی شخص کی حرکت سمجھا گیا۔
تاہم حالیہ دنوں سارو گنگولی اور ڈونا گنگولی کے نام موصول ہونے والے دو خطوط میں نہ صرف نفرت انگیز تبصرے کیے گئے بلکہ گنگولی، ان کی اہلیہ اور ان کے ساتھ کام کرنے والے افراد کی جان و سلامتی کو بھی سنگین خطرات کی دھمکیاں دی گئیں۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ دھمکی آمیز خطوط کورئیر کے ذریعے گنگولی کی رہائش گاہ پر بھیجے گئے تھے۔
پولیس حکام نے گنگولی کے پرسنل اسسٹنٹ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور سارو گنگولی و ان کے خاندان کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان پر حملوں کی منصوبہ بندی افغانستان سے کی…
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کی…
پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں مقامی افراد نے قبر کھود کر بچوں اور بچیوں کی نعشیں نکالنے اور…
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پشاور…
نیو یارک میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی، جس…
پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے ٹاؤن میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنی 13 سالہ بیٹی…