امریکی صدر ٹرمپ کا درآمدی ڈرونز پر 100 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

امریکا کا درآمدی ڈرونز پر 100 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا درآمد کیے جانے والے بغیر پائلٹ ڈرونز اور ان کے پرزہ جات پر 100 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ نے قومی سلامتی کی بنیاد پر درآمدی ڈرونز پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بعض بغیر پائلٹ ڈرون سسٹمز، جن کا وزن 25 کلوگرام سے زیادہ ہے اور جن میں تھرمل امیجرز اور ڈاکنگ اسٹیشنز جیسی صلاحیتیں موجود ہیں، ان کی درآمد پر 100 فیصد ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔

بیان کے مطابق چھوٹے ڈرونز پر 25 فیصد ٹیرف لاگو ہوگا، جبکہ زیادہ تر نئے ٹیرف 3 ستمبر سے نافذ العمل ہوں گے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ نئے ٹیرف کا مقصد امریکا میں ڈرونز اور ان کے پرزہ جات کی مقامی پیداوار کو فروغ دینا اور غیر ملکی سپلائی چینز پر انحصار کم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے چین نے بھی امریکا کو ڈرونز کی برآمدات پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ چین نے واشنگٹن کی جانب سے جبری مشقت اور قومی سلامتی کے خدشات کے تحت عائد تجارتی پابندیوں کے جواب میں 6 کمپنیوں کو بلیک لسٹ بھی کیا تھا۔

یہ اقدام امریکا کی جانب سے چین سمیت 59 دیگر ممالک پر نئے ٹیرف عائد کیے جانے کے چند روز بعد سامنے آیا ہے۔

web

Recent Posts

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…

2 ہفتے ago

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار کردیا۔

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…

2 ہفتے ago

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔ ذرائع…

2 ہفتے ago

بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان…

2 ہفتے ago