پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے مستقبل اور ریٹائرمنٹ کے منصوبوں کے حوالے سے اہم بیان دے دیا۔
41 سالہ رونالڈو نے اشارہ دیا ہے کہ رواں سیزن بطور پروفیشنل فٹبالر ان کا آخری سیزن ہوسکتا ہے، جس کے بعد وہ اپنے شاندار کیریئر کو الوداع کہنے پر غور کر رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کے بعد ایک انٹرویو میں رونالڈو نے کہا کہ شاید فٹبال میں یہ ان کا آخری سال ہو اور وہ کھیل سے رخصت ہوتے ہوئے ایک شاندار میراث چھوڑنا چاہتے ہیں۔
رونالڈو کے مطابق انہوں نے فٹبال کے بعد اپنی زندگی کے حوالے سے بھی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔ وہ زیادہ تفریح، سفر اور پیڈل کھیلنے سمیت اپنی حاصل کردہ کامیابیوں سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تقریباً 25 سال کی قربانیوں پر مشتمل سفر رہا ہے۔
واضح رہے کہ رونالڈو 5 مرتبہ بیلن ڈی اور اور 5 مرتبہ چیمپئنز لیگ جیت چکے ہیں۔ وہ انگلینڈ، اسپین، اٹلی اور سعودی عرب میں لیگ ٹائٹلز بھی اپنے نام کر چکے ہیں جبکہ مینز انٹرنیشنل فٹبال میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں۔
پرتگال کے کپتان گزشتہ تقریباً چار برس سے سعودی پرو لیگ کی ٹیم النصر کا حصہ ہیں اور ان کے معاہدے میں ابھی ایک سال باقی ہے۔
رونالڈو سے رواں سال جولائی میں جب پوچھا گیا تھا کہ کیا 2026 کا فیفا ورلڈکپ ان کا آخری ورلڈکپ ہوگا تو انہوں نے کہا تھا کہ وہ اپنے خاندان سے مشاورت کے بعد اس بارے میں فیصلہ کریں گے۔
پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…
واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک کے تمام معاشی اشاریے…
یہ حیران کن واقعہ امریکی ریاست جارجیا کے شہر ایتھنز میں پیش آیا، جہاں جارجیا یونیورسٹی کی 21 سالہ…
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ…
صومالیہ کے قریب آئل ٹینکر کی بازیابی کے دوران تین پاکستانی شہری ہلاک پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی…