Categories: کاروبار

سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج دوبارہ مہنگا ہوگیا

گزشتہ روز بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔

سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج دوبارہ مہنگا ہوگیا

کراچی:آج عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھ گئی ہیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس سے نئی عالمی قیمت 2703 ڈالر ہوگئی ہے۔

اسی طرح، مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1400 روپے کے اضافے سے 282200 روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح، فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1200 روپے کے اضافے سے 241941 روپے ہوگئی۔

مزید برآں، ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 83 روپے کے اضافے سے 3433 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 71 روپے کے اضافے سے 2943 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمتیں بڑھی تھیں، جس کے تحت عالمی سطح پر 29 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 2900 روپے فی تولہ سونا مہنگا ہوا تھا۔

web

Recent Posts

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف فراہم نہ کرنے والے پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

  وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بعض پیٹرول پمپس کی جانب…

1 ہفتہ ago

اسلام آباد: سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ حمیرا طیبہ نے فیملی کورٹ سے خلع حاصل کرلی، عدالت نے نکاح ختم کرنے کی ڈگری جاری کردی۔

  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی فیملی کورٹ کی جج امبرین اقبال نے حمیرا طیبہ کے حق میں…

1 ہفتہ ago

اسلام آباد: حکومت نے انسداد دہشت گردی کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشنز کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

  وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اور داخلی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں خیبرپختونخوا کے…

1 ہفتہ ago

  آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کے مطابق صوبے میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران قتل کے واقعات میں 17…

1 ہفتہ ago